اقسام علم

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
علم کی چار قسمیں ہیں:

(۱)علم شافع۔

(۲) علم رافع۔

(۳)علم نافع۔

(۴) علم ضائع۔

علم شافع علم تفسیر و احادیث ہے ۔ علم رافع علم فقہ ہے کیونکہ اس پر دارو مدار احکام اسلام کا ہے اور یہی علم اپنے صاحب کی قدر بلند کرتا ہے۔

علم نافع علم تذکیر ہے یعنی وعظ ونصیحت، کیونکہ یہی دنیا اور دین میں نفع دیتا ہے۔ علیم ضائع کلام ہے جس میں حکماء کے دلائل وجدال ہو،یعنی علم منطق وفلسفہ اس علم میں تضیع اوقات ہے۔

ہر علم بغیر عمل کے بیکار ہے اور غیر مفید ہے اور عمل بغیر علم کے غیر صحیح ہے پس عالم کوعمل کی ضرورت ہے اور علم پڑھنا سب عبادات وطاعات سے افضل ہے۔

چنانچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث شریف میں ہے کہ :تدارس العلم ساعۃ من الیل خیر من احیائھا

(ترجہ) رات کی ایک ساعت میں علم کا درس و تدریس تمام رات کی عبادات سے بہتر ہے۔
 
Top