اصل کہانی اب شروع ہوتی ہے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ہمارے پیارے الغزالی فورم کے انتہائی نیک اور شریف انسان اور ہمارے بہت ہی پیارے دوست جسے کئی القابات دیئے گئے ہیں اور جو آج کل سلطان کے لقب سے یاد کیے جا رہے ہیں
یقیناً آپ جان گئے ہونگے کہ بات ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔جناب @محمدداؤدالرحمن علی صاحب کی ۔
تو محترم جناب @محمدداؤدالرحمن علی صاحب نے ایک پوسٹ شئیر کی تھی کہ
زندگی میں ہمیشہ ایسے لوگ تلاش کریں ، جو آپ کی آواز تب بھی سن لیں ،جب آپ خاموش ہوں۔!!!
اس بارے میں میری طرف سے کیے گئے سوالات کے جواب میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے فرمایا کہ:
"اس کے لیے ضروری جو آپ کا حقیقی ہے ، جو آپ کو جانتا ہو ، آپ کو پہچانتا ہو اُسے آپ سے پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ آپ کی خاموشی سے وہ سمجھ جاتا ہے کہ اس خاموشی کا راز کیا ہے۔"
میرا سوال تھا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ سب کتابی باتیں ہوں؟
تو حضرت نے فرمایا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ " بلکل بھی نہیں حقیقت پر مبنی باتیں ہیں"
جب میں نے مثال مانگی تو حضرت نے فرمایا کہ "
" دو دوست حقیقی دوست ہیں ،جو ایک دوسرے کو جانتے اور پہچانتے ہیں ۔ ایک دوست کو ضرورت پیش آئی تو اس نے اپنے دوست سے کہنے کا فیصلہ کیا ضرورت مند دوست جب آیا دو دوسرے دوست نے استقبال کیا ضرورت مند دوست اسے اپنی ضرورت بتانے سے کترا رہا تھا کچھ دیر گپ شپ کے بعد ضرورت مند دوست واپس پلٹنے لگا تو اس نے کہا جو کہنے آئے تھے بغیر کہے واپس جارہے ہو؟ چلو کوئی بات نہیں یہ کچھ چیزیں ہیں جو تمہیں تحفہ دینا چاہتاہوں مجھے امید ہے قبول کرلو گے ۔ دوست کی آنکھوں میں آنسو آگئے کہنے لگا تمہیں کیسے معلوم ہوا تو کہنے لگا دوست ہوں آج تمہاری خاموشی نے پیچھے چھپے راز کو سمجھادیا
یہ مثال نہیں زندگی کا حقیقی واقعہ ہے"

--------تو اصل کہانی اب شروع ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ آج صبح کی بات ہے کہ میں ہوسٹل کے روم میں لیپ ٹاپ پر کام کر رہی تھی کہ میری ایک بہت اچھی سہیلی جو میری کولیگ بھی ہیں۔۔۔ (بہت کوشش کے باوجود وہ میری روم میٹ نہ بن سکی ان کا روم ہم سے ذرا فاصلے پر ہے ) میرے پاس آئی ۔
ان کے چہرے پر پریشانی کے آثار تھے۔
میرے قریب آکے بیٹھ گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھےایسا لگا کہ وہ کچھ کہنا چاہتی ہے لیکن کہہ نہیں پا رہی
پھر وہ اٹھی اور روم سے نکل گئی ۔۔ لیکن کچھ دیر بعد پھر آکر میرے پاس بیٹھ گئی
میں سمجھ گئی کہ کچھ پریشانی ہے
لیکن کچھ کہہ نہیں پا رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (میرے ذہن میں محترم @محمدداؤدالرحمن علی صاحب کا یہ پوسٹ تھا کہ زندگی میں ہمیشہ ایسے لوگ تلاش کریں ، جو آپ کی آواز تب بھی سن لیں ،جب آپ خاموش ہوں۔!!!)
تو سوچا کہ کیوں نہ اس کی مدد کروں وہ بھی بنا پوچھے
تو میں نے ان سے کہا کہ میرے بھائی نے مجھے کچھ رقم بھیجی ہے کہ اپنے لیے اور اپنی دوستوں کے لیے عید پر کچھ خریداری کر لو ۔
تو میرے دوستوں میں تم سر فہرست ہو اس لیے یہ 5000 روپے آپ رکھ لو جو میری طرف سے عید کے سوٹ کے لیے ہیں۔
لیکن وہ اچانک اٹھی اور میری بات سنے بغیر باہر چلی گئی ۔۔۔میں پریشان ہو گئی کہ شاید ناراض ہو گئی ہے۔
کچھ دیر بعد واپس آئی اور کہنے لگی ۔۔۔۔۔۔ کہاں ہے میرے پیسے مجھے دو شاباش۔
میں نےرقم دے کر پوچھا ۔۔آپ پریشان کیوں ہو کافی دیر سے نوٹ کر رہی ہوں۔
کہنے لگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا بتاؤں ۔۔۔۔۔۔۔ رات سے پیٹ خراب ہے بار بار جانا پڑ رہا ہے (ہاہاہاہاہا)
پھر کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ میرے پیسے جو پاکٹ منی تھی ڈوب گئی

زنیرہ گل
 
محمدشعیب

وفقہ اللہ
رکن
جی بلکل
ویسے القابات سے یاد آیا وہ ہمیشہ کہتا ہے کہ
مجھے اکثر و بیشتر القابات مل جاتے ہیں اگر کتاب لکھنا چاہوں تو لکھ سکتا ہوں۔
ایک بات ابھی تک یاد ہے کہ ہم کسی گاؤں میں سفر پر تھے وہاں آنجناب کا نام کسی کو صحیح نہیں آرہا تھا تب ان لوگوں نے ایک بیچ کا راستہ نکالا
جناب کو "دادی" کہ کر پکارنا شروع کردیا تھا
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم

یااللہ خیر ،یا اللہ معافی
ہنس ہنس کر ہڈی پسلی ایک ہوگئی
آپ نے سہیلی کے احساسات سجھنے کے بجائے اور دل کی آواز سنے بغیر فارمولا استعمال کردیا اس لیے سب ہوا
ان شاء اللہ اللہ اس کا نعمت البدل ضرور عطا کرے گا۔
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
یااللہ خیر ،یا اللہ معافی
ہنس ہنس کر ہڈی پسلی ایک ہوگئی
آپ نے سہیلی کے احساسات سجھنے کے بجائے اور دل کی آواز سنے بغیر فارمولا استعمال کردیا اس لیے سب ہوا
ان شاء اللہ اللہ اس کا نعمت البدل ضرور عطا کرے گا۔
یہ تو کافی ٹائم پہلے شئیر کیا تھا لیکن کسی کی نظر نہیں پڑی تھی اس لڑی پر
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
جی بلکل
ویسے القابات سے یاد آیا وہ ہمیشہ کہتا ہے کہ
مجھے اکثر و بیشتر القابات مل جاتے ہیں اگر کتاب لکھنا چاہوں تو لکھ سکتا ہوں۔
ایک بات ابھی تک یاد ہے کہ ہم کسی گاؤں میں سفر پر تھے وہاں آنجناب کا نام کسی کو صحیح نہیں آرہا تھا تب ان لوگوں نے ایک بیچ کا راستہ نکالا
جناب کو "دادی" کہ کر پکارنا شروع کردیا تھا
دادی ہی کیوں دادا کیوں نہیں؟
 
محمدشعیب

وفقہ اللہ
رکن
دادی ہی کیوں دادا کیوں نہیں؟
ان گاؤں والوں کی زبان پر حضرت کا نام نہیں آرہا تھا پہلے وہ "داہود" بلا رہے تھے اور جناب سمجھانے سے عاجز آچکے تھےپھر کسی نے درمیان کا راستہ نکالا اور دادی کہ ڈالا
تو کہنے لگے کہ داہود سے بہتر دادی ہی ٹھیک ہے
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
پہلے تو مجھے دادی سن کر ہنسی آرہی تھی
لیکن اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ تو ہمارے سلطان کی شان میں گستاخی ہے
کوئی دادی بولے تو اس کی اب خیر نہیں
 
محمدشعیب

وفقہ اللہ
رکن
در اصل وہ لوگ نام کا کچھ الگ ہی لہجہ بنا رہے تھے بلکہ نیا نام ایجاد کررہے تھے جو ہمارے کیا کسی کے پلے نہیں پڑنا تھا
پھر جب نام کو دادی میں تبدیل کردیا
 
محمدشعیب

وفقہ اللہ
رکن
ان کا جو لفظ ادا کرنے کا طریقہ تھا وہ عجیب تھا نہیں پتہ لگتا تھا کہ کیا کہ رہے ہیں اس لیے یہ سب سنا
 
Top