طلبہ علم

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت حکیم الامت مولانا محمد اشرف علی تھانوی قدس اللہ سرہ ’’طلبہ علم‘‘ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

’’آج کل طلبہ نے خیال کر رکھا ہے کہ درسیات سے فارغ ہو کر پھر عمل کا اہتمام کریں گے، یہ بالکل شیطانی وسوسہ ہے، جس کی وجہ سے عمر بھر بھی عمل کی توفیق نہیں ہوتی۔ یاد رکھو! ہر چیز کا پہلی بار جو اثر ہوتا ہے وہ پھر نہیں ہوا کرتا۔ جب علم حاصل کرنے کے وقت کسی کام کا ثواب یا گناہ معلوم ہوتا ہے تو اس وقت دل پر ایک خاص اثر ہوتا ہے، اگر اس اثر سے اس وقت کام لیا گیا اور عمل کا اہتمام کر لیا گیاتب تو اثر آئندہ باقی رہتا ہے ورنہ پھر قلب سے زائل ہوجاتا ہے اور دوبارہ آسانی سے پیدا نہیں ہوتا‘‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔(آداب المتعلمین)
 
Top