یکم محرم کو بسم اللہ لکھنا

محمد حفص فاروقی

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال
آج ایک میسج شئیر کیا جارہاہے جسمیں کہا گیا ہے یہ یکم محرم الحرام (یعنی آج مغرب سے قبل) کسی خالی صفحہ پر 313 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھیں ان شاءاللہ آپ پورے سال مصائب و آفات سے محفوظ رہینگے۔ اس کی کیا حقیقت ہے رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللہ
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
جواب
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ”جواہرالفقہ“ میں لکھا ہے کہ

"جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو تیرہ (113) مرتبہ پوری "بسم اللہ الرحمن الرحیم" کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے گا ، ہر طرح کی آفات ومصائب سے محفوظ رہے گا، مجرب ہے۔" (جواھر الفقہ: 2/187)

یہ عمل بزرگوں کے تجربات میں سے ہے، سنت یا لازم سمجھے بغیر اس پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
و اللہ اعلم بالصواب
 
Top