حضرت حسین اور اہلِ بیت اور واقعہ کربلا کے حوالے سے اچھی اور مفید کتابیں

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت حسین اور اہلِ بیت اور واقعہ کربلا کے حوالے سے اچھی اور مفید کتابیں مندرجہ ذیل ہیں:

1- حکیم الاسلام قاری محمد طیب رحمہ اللہ کی کتاب "شہیدکربلااور یزید"۔

2- مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی کتاب "شہیدِ کربلا" ۔

3- مولانا عبدالرشید نعمانی رحمہ اللہ کی کتاب "یزید کی شخصیت"۔

4- قاضی اطہر مبارک پوری رحمہ اللہ کی کتاب"سیدنا علی و حسین رضی اللہ عنہما" ملاحظہ فرمائیے۔ فقط واللہ اعلم
 

محمد یوسف صدیقی

وفقہ اللہ
رکن
مؤرخِ اسلام ، محقق و مدقق ، علامہ مولانا عتیق الرحمن سنبھلی صاحب کی کتاب " واقعہ کربلا اور اُس کا پس منظر " اس پر سب سے مُفید کتاب ہے ، محترمہ آپ نے اس کا ذکر کیوں نہیں کیا؟

سوال نمبر: 69268

عنوان:میں واقعہٴ کربلا کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ براہ کرم مجھے کسی دیوبندی عالم کی اس موضوع پر کسی مستند کتاب کا نام بتائیں۔​

سوال:میں واقعہٴ کربلا کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ براہ کرم مجھے کسی دیوبندی عالم کی اس موضوع پر کسی مستند کتاب کا نام بتائیں۔​

جواب نمبر: 69268

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 970-1044/N=10/1437 واقعہ کربلا کے موضوع پر متعدد کتابیں تصنیف کی گئی ہیں، لیکن اکثر کتابیں ان روایات پر مبنی ہیں جو باہم متضاد ہیں یا شیعوں کی من گھڑت ہیں، البتہ جناب مولانا عتیق الرحمن نعمانی سنبھلی صاحب مد ظلہ (صاحبزادہ حضرت مولانا محمد منظور نعمانی  ) نے ایک کتاب مرتب فرمائی ہے، اس میں مولانا موصوف مدظلہ نے شیعی راویوں کے بیانات، اور روایات کا باہمی تعارض اور ان کی درایت پر بحث کرتے ہوئے اعتدال پر مبنی موقف پیش کیا ہے اور حضرت مولانا محمد منظور نعمانی نے اس کی تائید فرمائی ہے، اس کتاب کا نام ہے : ”واقعہ کربلا اور اس کا پس منظر نے نئے مطالعہ کی روشنی میں“ ؛ لہٰذا آپ اس کا مطالعہ فرمائیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،

دارالعلوم دیوبند
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی

محترم جناب محمد یوسف صدیقی صاحب آپ نے ذکر کر لیا یہ بہت اچھی بات ہے اور یہ شاید کافی تھا مگر ساتھ ہی آپ نے سوال کیا کہ "محترمہ آپ نے اس کا ذکر کیوں نہیں کیا ؟" تو محترم ان معاملات پر کافی ساری کتابیں ہیں تلاش کے دوران میں نے دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے مفتیان کرام سے ایک سوال کے جواب میں مندرجہ ذیل کتب کا ذکر پایا تو سوچا اسے الغزالی فورم کی زینت بنا لوں ۔ لہٰذہ ان چار کتب کا تذکرہ کیا۔​

سوال​

حضرت حسین رضی اللہ عنہ،کربلا اور اہلِ بیت کے بارے میں مستند کتب ( کتاب) کون سی ہے؟

جواب​

حضرت حسین اور اہلِ بیت اور واقعہ کربلا کے حوالے سے اچھی اور مفید کتابیں مندرجہ ذیل ہیں:

1- حکیم الاسلام قاری محمد طیب رحمہ اللہ کی کتاب "شہیدکربلااور یزید"۔
2- مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی کتاب "شہیدِ کربلا" ۔
3- مولانا عبدالرشید نعمانی رحمہ اللہ کی کتاب "یزید کی شخصیت"۔
4- قاضی اطہر مبارک پوری رحمہ اللہ کی کتاب"سیدنا علی و حسین رضی اللہ عنہما" ملاحظہ فرمائیے۔ فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144201200158
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
 
Top