ہ قیامت سے پہلے یہ چھ باتیں ضرور ہوں گی

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت عوف بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر میں نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضرہوا، اُس وقت آپ چمڑے کے بنے ہوئے ایک خیمے میں موجود تھے، اس وقت آپ نے فرمایا:

یہ بات شمار کرکے رکھ لو کہ قیامت سے پہلے یہ چھ باتیں ضرور ہوں گی:
(۱) میری وفات
(۲) پھر بیت المقدس کی فتح
(۳) پھر دو ایسے عام موتیں جو تم بکریوں کی وباء کی طرح پھیل جائیں گی
(۴)پھر مال میں اس قدر اضافہ کہ اگر کسی کو ایک سو دینار بھی دیئے جائیں گے تو وہ اس پر بھی(کمی محسوس کرکے) ناراضی ظاہر کرے گا
(۵)پھر ایک ایسا فتنہ آئے گا عرب کے کسی بھی گھر میں داخل ہوئے بغیر نہیں رہے گا
(۶)پھر تمہارے اور بنو اصفر(رومیوں) کے درمیان ایک صلح کا زمانہ آئے گا، مگر وہ تم سے بدعہدی کریں گے اور تم سے لڑنے کے لیے اسی جھنڈوں تلے جمع ہوکر آئیں گے، ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار سپاہی ہوں گی

(بخاری:۳۱۷۶)
 
Top