توہین رسالت

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی

1953 کی تحریک ختم نبوت میں جسٹس منیر کی عدالت میں جب امیر شریعت سید عطاءاللہ شاہ بخاریؒ سے جج نے پوچھا:
سنا ہے آپ کہتے ہیں اگر مرزا قادیانی میرے زمانے میں نبوت کا دعویٰ کرتاتو میں اُسے قتل کردیتا؟
امیر شریعت سید عطاءاللہ شاہ بخاریؒ نے برجستہ جواب دیا
"اب کوئی کرکے دیکھ لے"
شاہؒ کے اس جواب پر ہائیکورٹ کے درودیوار اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھے۔
یہ منظر دیکھتے ہوئے جسٹس منیر سر پٹاتے ہوبولاکہ
"توہین عدالت"
یہ سنتے ہی امیر شریعت سید عطاءاللہ شاہ بخاریؒ نے گرج دار آواز میں کہا
"توہین رسالت"
عدالت ایک بار پھر اللہ اکبر اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
(قادیانت کش ص 70 مصنف محمد طاہرعبدالرزاق)

21 اگست یوم وفات
امیر شریعت، بطل حریت، سیدالاحرار، مولانا سید عطاءاللہ شاہ بخاریؒ
"میں وہاں چلا جاؤں گا جہاں سے لوٹ کر کوئی نہیں آیا پھر تم مجھے پکارو گے مگر تمہاری پکار تمہارے کانوں سے ٹکرا کر تہمیں ہلکان کر دے گی مگر تم مجھے نہ پا سکو گے"​
 
Top