حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص سے پسند کی شرط پر ایک گھوڑا خریدا

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص سے پسند کی شرط پر ایک گھوڑا خریدا اور امتحان کیلئے ایک سوار کو دیا۔
گھوڑا سواری میں چوٹ کھاکر داغی ہوگیا۔
حضرت عمرؓ نے اس کو واپس کرنا چاہا، گھوڑے کے مالک نے انکار کیا۔ اس پر نزاع ہوئی اور شُرَیح ثالث مقرر کئے گئے۔
انھوں نے یہ فیصلہ کیا کہ اگر گھوڑے کے مالک سے اجازت لے کر سواری کی گئی تھی تو گھوڑا واپس کیا جاسکتا ہے، ورنہ نہیں ۔
حضرت عمرؓ نے کہا: حق یہی ہے اور اسی وقت شریح کو کوفہ کا قاضی مقرر کر دیا۔

(کتاب الاوائل الباب السابع ذکر القضاۃ، 12 بحوالہ ایضاً)
 
Top