زمزمی

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضور اکرم ﷺ کو آب زمزم سے بہت پیار، اُنْس اور گہرا تعلق تھا۔ اس لیے آپ ﷺ کے مبارک ناموں میں سے ایسے نام بھی ہیں جو زمزم کی نسبت سے ہیں مثلاً…

(۱) اَلزَّمْزَمِی (زمزم والے) صلی اللہ علیہ و سلم

(۲) صَاحِبُ زمزم (زمزم والے) صلی اللہ علیہ و سلم

(۳) اَلمُزَمْزَم (جن کے دل کو زمزم سے غسل دیا گیا) صلی اللہ علیہ و سلم

(۴) نبی زمزم (زمزم والے نبی) صلی اللہ علیہ و سلم (سبل الہدیٰ والرشاد، ۱/ ۴۶۸/ ۴۷۸/ ۵۱۱/ ۵۲۹، بیروت)

پھر نبی کریم ﷺ کے نام گرامی’’اَلزَّمْزَمِی‘‘ پر بہت سے لوگوں نے اپنا نام ’’زمزمی‘‘ رکھا۔ جن میں سے ایک مشہور نام ہے۔ المحدث، الشیخ، السید محمد الزمزمی ابن العلامہ السید محمد جعفر الکتانی، المغربی، الفاسی۔ (وفات:۱۳۷۱ہجری)

علاوہ ازیں! مکہ کے بہت سے علماء اور غیر علماء ایسے حضرات بھی گزرے ہیں، جو زمزم کے ساتھ کسی نہ کسی مناسبت کی وجہ سے ’’الزمزمی‘‘ کہلائے۔ مثلاً…

(۱) امام ابراہیم بن علی بن محمد الشمباری، المکی، الشافعی، الزمزمیؒ۔ (وفات: ۸۶۴ھ)

آپ کو زمزمی اس لیے کہا جاتا ہے کہ آپ ’’زمزم‘‘ کے امور کے متولی تھے اور ’’سقایہ‘‘ (پانی پلانے) کا منصب بھی امیرالمؤمنین عباسی کی طرف سے بطور نیابت آپ کو عطاء ہوا تھا۔

(۲) علامہ عبدالعزیز بن علی بن عبدالعزیز الزمزمی، المکی، الشافعی۔ (وفات: ۹۶۳ھ)

آپؒ کے فتاویٰ کا نام ’’الفتاویٰ الزمزمیۃ‘‘ ہے۔

(۳) علامہ خلیفہ بن ابو الفرج الزمزمیؒ۔ (وفات:۱۰۶۰ھ کے لگ بھگ)

آپؒ کی ایک کتاب ہے جس کا نام ہے’’نشرا لاٰس فی فضائل زمزم وسقایۃ العباسؓ‘‘۔

(۴) امام عبدالعزیز بن محمد بن عبد العزیز الزمزمی، المکی، الشافعی، المُعَمَّرؒ۔ (وفات:۱۰۷۲ھ)

(ملخص از: فضل ماء زمزم/ ص۷۲ تا ۷۸)
 
Top