الہام کی دلیل

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
الہام اہل حق کے نزدیک حجت نہیں۔ الہام کی دلیل اس آیت مبارک میں ہے:

’’والذین جاھدو فینا لنھدینہم سبلنا۔‘‘

ترجمہ: وہ لوگ جنہوں نے ہمارے حق میں مجاہدہ کیا ہم ان کو اپنی راہوں کی ہدایت دیں گے۔

یہ ہدایت بمعنی الہام ہے۔ دوسری آیت میں ہے:

’’یاایھاالذین اٰمنواان تتقواللہ یجعلکم فرقانا۔‘‘

ترجمہ: ’’اے ایمان والو! اگر تم اللہ سے ڈروگے تو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے فرقان بنائے گا۔‘‘

فرقان کی تعریف یہ ہے: ’’الفرقان نور یفرق بہ بین الحق والباطل۔‘‘ (قطب الارشاد)

ترجمہ: فرقان ایک نور کانام ہے جس کے ذریعہ سے ا نسان حق اور باطل میں فرق کر لیتا ہے۔
 
Top