اذان پر جنت

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اذان پر جنت
کسی نے رسول اکرم ﷺ سے عرض کیا ، کوئی عمل بتا ئیے جس کی وجہ سے جنت مل جائے ۔ فرمایا اپنی قوم کے موذن بنجاؤ ۔اگر یہ نہ کر سکو تو؟ فرمایا امام بن جاؤ ۔اگر یہ نہ کر سکو تب؟ فرما یا ۔پہلی صف میں نماز پڑھنے کی عادت بناؤ ( فقیہ)
ارشادات رسول ﷺ
حضرت خولہ بنت الحکم ؓ رسول اللہ ﷺ کے ارشادات نقل کرتی ہیں ۔فرمایا ۔ مریضؔ حالت مرض یں اللہ کا مہمان ہوتا ہے ہر روز اس کو ستر شہیدوں جیسا ثواب ملتا ہے ،اگر صحت ہو جاتی ہے تو گناہوں سےاس طرح پاک ہو جاتا ہے گویا آج ہی پیدا ہوا ہے ، مرتا ہے تو جنت میں جاتا ہے ۔مؤذن اللہ کا دربان ہے ہر اذان پر بہت زیادہ ثواب دیا جاتا ہے ( بشرطیکہ محض اللہ کے لیے اذان دیتا ہو۔ امامؔ اللہ کا وزیر ہے ، اس کو صدیقین جیسا ثواب ملتا ہے ( شرط وہی ہے اذان والی) عالمؔ اللہ کا وکیل ہے اس کو ہرحدیث کے بدلہ ایک نور اور ہزار سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے ( مگر جب کہ عالم واقعی عالم با عمل ہو)
طالب علم ؔ اللہ کے ( دین کے ) کے خدام یں ،ان کا بدلہ جنت ہے ۔موذن کی آواز جہاں تک جاتی ہے وہاں کی ہر چیز موذن کے لیے گواہی دےی ۔ (ابو سعید خدریؓ)
اس لیے بعض بزرگوں نے فرمایا ۔اذان خوب زور سے دینی چاہئے۔
 
Top