سبزی سینڈوچ بنانے کی ترکیب

رعنا دلبر

وفقہ اللہ
رکن

pic_b0511_1606394275.jpg._3

سبزی سینڈوچ بنانے کے لیے درکار اجزاء کی فہرست
1۔ڈبل روٹی کا ایک پیکٹ
2۔ گاجر ،2 کھانے کے چمچے۔(گاجرابال کر اچھی طرح میش کر لیں۔)
3۔ مٹر ،ایک سے دو کپ(مٹر ابال کر اچھی طرح میش کر لیں۔)
4۔ آلو، ایک سے دو کپ(آلو ابال کر اچھی طرح میش کر لیں۔)
5۔ بندگوبھی ،1 کپ(بندگوبھی کو کدو کش کرلیں۔)
6۔تازہ کریم ایک سے دو کپ
7۔مایونیز ایک سے دو کپ
8۔سفید مرچ پاؤڈر ایک سے دو چائے کی چمچ
9۔ رائی پیسٹ حسب ضرورت
10۔ نمک حسب ذائقہ
سبزی سینڈ وچ بنانے کی ترکیب:
1۔ ڈبل روٹی کے چاروں کنارے کاٹ لیں۔
2۔ ایک برتن لیں اس میں مٹر،گاجر،آلو،بندگوبھی،تازہ کریم،مایونیز،نمک اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
3۔ڈبل روٹی کا ایک ٹکرا لیں،اس پر رائی کا پیسٹ لگادیں۔
4۔اب جو ہم نے مکسچر تیار کیا تھا وہ رائی پیسٹ لگے ٹکڑے پر پھیلا دیں۔
5۔اب آپ اس ٹکڑے پر ڈبل روٹی کا دوسرا ٹکڑا رکھ دیں، اور درمیان سے کاٹ لیں تاکہ صورت اینڈ وچ والی نظر آئے۔( اسی طرح تمام سینڈوچ تیار کرلیں۔)
شام کی چائے کی ساتھ اس سینڈوچ کو دسترخوان کی زینت بنائیں اور خوب تعریفیں لوٹیں،اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔​
 
رعنا دلبر

وفقہ اللہ
رکن
یہ سینڈ وچ مختلف ترکیبوں سے بن جاتا ہے اور بنتا بھی مزیدار ہے آپ اس میں اپنی پسند کی سبزیاں بھی ڈال سکتی ہیں ۔
میں بعض او قات تین یا حصوں میں بھی بناتی ہوں پہلے حصہ میں شوارما والا (گوشت گھر میں بنالیں یا کسی شوارمے والے سے لے لیں ) وہ رکھ دیتی ہوں پھر ڈبل روٹی کا ٹکرا اس کے اوپر کھیرے ٹماٹر پیاز ہری مرچیں وغیرہ ڈال دیتی ہوں پھر اوپر مایونیز والی ڈبل روٹی ڈال کر دستر خوان پر سجا دیتی ہوں۔
یہ ایک ایسی ترکیب ہے آپ اپنی پسند کے لحاظ سے بنا سکتی ہیں۔
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی

جزاک اللہ
سبزی والا تو نہیں کھایا البتہ قیمے والا گھرمیں بناتے ہیں۔
اب یہ بھی ٹرائی کروں گا۔ان شاءاللہ
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
یہ سینڈ وچ مختلف ترکیبوں سے بن جاتا ہے اور بنتا بھی مزیدار ہے آپ اس میں اپنی پسند کی سبزیاں بھی ڈال سکتی ہیں ۔
میں بعض او قات تین یا حصوں میں بھی بناتی ہوں پہلے حصہ میں شوارما والا (گوشت گھر میں بنالیں یا کسی شوارمے والے سے لے لیں ) وہ رکھ دیتی ہوں پھر ڈبل روٹی کا ٹکرا اس کے اوپر کھیرے ٹماٹر پیاز ہری مرچیں وغیرہ ڈال دیتی ہوں پھر اوپر مایونیز والی ڈبل روٹی ڈال کر دستر خوان پر سجا دیتی ہوں۔
یہ ایک ایسی ترکیب ہے آپ اپنی پسند کے لحاظ سے بنا سکتی ہیں۔
بہت خوب یہ سینڈ وچ کھایا ہے مزیدار بنتا ہے۔
 
Top