سات خوش نصیب لوگ

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی

سیدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا :

سات طرح کے آدمی ہوں گے جن کو اللـــــه روزِ قیامت اپنے ســایہ میں جگہ دے گا۔ جس دن اس کے ســایہ کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہو گا۔

❪①❫ انصاف کرنے والا بادشاہ۔

❪②❫ وہ نوجوان جو اپنے رب کی عبادت میں پروان چڑھے۔

❪③❫ ایسا شخص جس کا دل ہر وقت مسجد میں لگا رہتا ہے۔

❪④❫ دو ایسے شخص جو الله کے لیے باہم محبت رکھتے ہیں اسی پر وہ باہم جمع ہوتے اور ایک دوسرے سے جدا ہوتے ہیں۔

❪⑤❫ وہ شخص جسے کسی باعزت اور حسین عورت نے (زنا کے ارادہ سے) بلایا لیکن اس نے کہہ دیا کہ میں الله سے ڈرتا ہوں۔

❪⑥❫ وہ شخص جس نے صدقہ کیا، مگر اتنے پوشیدہ طور پر کہ بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہیں ہوئی کہ داہنے ہاتھ نے کیا خرچ کیا۔

❪⑦❫ وہ شخص جس نے تنہائی میں اللــه کو یاد کیا اور (اس کے خوف سے) آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔

[ صحیح البخاری، ٦٦٠ ]
[رياض الصالحين : ٣٧٦]
 
Top