رب کے سامنے روئیں

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
ایک بات یاد رکھنا جب رحمٰن سے محبت ہو جاتی ہے نہ تو بندہ اپنے درد اپنے دکھ اپنی تکلیف کسی اور کو دکھانا یا بتلانا اسے اچھا نہیں لگتا اور نہ ہی دِل کرتا ہے کہ کسی کو دکھائیں۔
چاہے پھر وہ ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں۔
لوگوں کو لگتا ہے یہ کتنے آرام سے رہتے ہیں کبھی روتے ہی نہیں ہیں کتنےمضبوط ہیں ہاں سکون تو ہے آرام بھی ہے مگر وہ بہت کمزرو ہوتے ہیں ذرا سی بات پہ جیسے ابھی رو دیں گے مگر خدا نے اُن کی لاج رکھی ہوتی ہے ۔وہ روتے صرف خدا کے سامنے ہی ہیں۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آنسوئوں کی قدر خدا کے سوا کوئی نہیں کرتا دیکھنے میں تو یہ ایک سفید پانی ہے مگر اس کہ اندر کی کہانی جذبات تکلیف وہ صرف اور صرف خدا سمجھ سکتا ہے خدارا اپنے آنسوؤں کو ضائع مت کریں لوگوں کے سامنے رو کر۔
 
Top