جہاد کے بارے میں فقہی دلائل

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی

(۱) قال السرخسیؒ فی المحیط:​

’’الجہاد فریضۃ محکمۃ و قضیۃ محتومۃ یکفر جاحدھا، و یضل عاندھا۔‘‘

امام سرخسیؒ فرماتے ہیں:

جہاد ایک محکم فریضہ اور اسلام کا قطعی فیصلہ ہے، اس کا انکار کرنے والا کافر ہو جائے گا اور اس سے ضد، عناد اور دشمنی رکھنے والا گمراہ ہے۔

(بحوالۃ فتح القدیر/ ج۵/ ص۴۲۰/ کتاب السیر، ط، رشیدیہ)

(۲) الجہاد فریضۃ محکمۃ یکفر جاحدھا، ثبت فرضیتھا بالکتاب و السنۃ و اجماع الأمۃ۔

جہاد ایک محکم فریضہ ہے، اس کا انکار کرنے والا کافر ہے۔ جہاد کی فرضیت کتاب اللہ، سنتِ رسولﷺ اور اجماع امت سے ثابت ہے۔

(الاختیار لتعلیل المختار، ص۵/ ج۴/ کتاب السیر/ دارالرسالۃ العالمیہ، بیروت)

و اللہ تعالیٰ اعلم
 
Top