عورت میں خوبیاں

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
عورت میں خوبیاں
عورت میں بہت سی خوبیاں ہیں جو مرد کو بھاتی ہیں اور جن سے مرد کو قلبی اطمینان اور سکون میسر ہوتا ہے اس لیے عورت کی ایک پہلو کی کمزوری کو سامنے رکھ کر اس کو مطعون نہ کرنا چاہئے ۔
عورتیں عموماً جفا کش ،قناعت پسند شوہر پر جان چھڑکنے والی، بچوں کی پرورش پر نثار ، گھریلو معاملات کی بہتر منتظم اور وفا واخلا ص کی پیکر ہوتی ہیں ۔ کہا جا سکتا ہے کمزوری سے زیادہ پہلو خیر وبھلائی کے عورت میں پائے جاتے ہیں ۔ جدید تحقیق نے بھی اس کو ثابت کر دیا ہے۔
علامہ لومبروز لکھتے ہیں" حمل اور وضع حمل کی شدید تکلیف پر نظر کرو اور دیکھو کہ عورت دنیا میں کیسے کیسے آلام اور مصائب کی متحمل ہو سکتی ہے "
بلا شبہ یہ صنف نازک ہیں ان کے دل چھوٹے اورنازک ہو تے ہیں بات بات پر ہنسنے اور خوش ہو نے والی بھی ہیں اور ذرا سی خلاف طبیعت بات پر چراغ پا ہونا بھی جانتی ہیں اس لیے مرد کو عورت کی مجموعی حیثیت کا پاس کرتے ہوئے کوئی برتاؤ کرنا چاہئے (اسلام کا نظام عصمت وعفت)

 
Top