صدقہ

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
صدقہ رضائے الٰہی کے ذریعہ ہے۔(ترمذی :664)
صدقہ گناہوں کا کفارہ ہے۔(بخاری:1435)
صدقہ بری موت سے حفاظت کرتا ہے۔(ترمذی:664)
صدقہ محشر میں ٹھنڈا سایہ ہے۔(بخاری:1423)
صدقہ کرنے سے مال میں برکت ہوتی ہے۔(بخاری:1442)
صدقہ بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔(الجامع الصغیر:3713)
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ ۔ ۔ جب اللہ تعالی نے زمیں کو پیدا فرمایا تو زمین ہلنے لگی تو اللہ تعالی نے پہاڑ کو اس میں گاڑھ دیا جس سے زمین ٹہر گئی۔۔۔ فرشتے پہاڑوں کی مضبوطی سے متعجب ہوئے اور عرض کیا الہی! کیا تونے پہاڑوں سے بھی زیادہ سخت وشدید کوئی مخلوق پیدا فرمائی ہے۔۔۔؟
اللہ تعالی نے فرمایا! ہاں وہ لوہا ہے۔ انہوں نے عرض کی ! الہی کیا تونے لوہے سے بھی زیادہ کوئی مضبوط مخلوق بنائی ہے۔۔۔؟ اِرشاد فرمایا ہاں! وہ آگ ہے۔ فرشتوں نے عرض کیا مولی! کیا آگ سے بھی زیادہ قوی کوئی مخلوق پیدا فرمائی ہے؟
ارشاد ہوا وہ پانی ہے فرشے عرض گزار ہوئے! اے رب ! کیا کوئی مخلوق پانی سے بھی زیادہ طاقتور پیدا فرمائی ہے؟
ارشاد ہوا وہ ہوا ہے۔ پھر عرض کرنے لگے ! اے پروردگار! کیا ہوا سے بھی زیادہ سخت کسی مخلوق کو پیدا فرمایا ہے؟ اللہ تعالی نے فرمایا! ہاں وہ انسان جب داہنے ہاتھ سے صدقہ کرے تو اسے بائیں ہاتھ سے چھپائے

(سبحان اللہ)
 
Top