شاعری کیا ہے ؟

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
یہ ایک مختصر سا سوال ہے جس کے جوابات مشرق و مغرب کے علماء نے اپنے علم کی روشنی میں دیے ہیں ۔ مثلًا
الف ۔ کلام موزوں ہو اور بہ ارادہ کہا گیا ہو ۔
ب ۔ شاعری ایک مصوری اور نقالی ہے ۔
ج - جس کلام سے انسانی جذبات برانگیختہ ہوں ؛ وہ شاعری ہے ۔
د - شاعری ایک صداقت اور اچھائی ہے ۔
ہ - قلبی واردات نظم کرنا ؛ شاعری ہے ۔
و -شعر ، شعور سے نکلا ہے اور شعور سے مراد تمیز ، احساس ، عقل ، دانائی وغیرہ ہے ۔ یعنی وہ کلامِ موزوں جو انسانی عقل کو جِلا بخشے ؛ شعر ہے ۔
ز - مخفی نسبتوں اور مؤثر رشتوں کا دریافت کرنا اور ان کا دل چسپ طریقۀ اظہار ، شاعری ہے ۔
ک - جذبات و احساسات کا ایک خاص انداز سے اظہار کرنا ، شاعری ہے ۔
( فنِ شاعری از مرزا سلطان احمد : سال اشاعت 1907ء)
 
Top