سونے کا دل

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سونے کا دل کسی کو نظر نہیں آتا لیکن بوسیدہ کپڑوں پر سب کی نظر پڑتی ہے اور دھوکہ کھا جاتے ہیں۔۔حضرت شیخ سعدی کو ایک دعوت میں بلایا گیا ۔ آپ بوسیدہ کپڑوں کے ساتھ دعوت میں شریک ہونے کے لئے گئے تو دربان نے آگے بڑھنے سے روک دیا۔ دربان آپ کو جانتا نہیں تھا اور آپ نے بھی اپنا تعارف نہ کروایا ۔ آپ چپ کرکے واپس گئے اور دوبارہ نئے کپڑے پہن کر آئے تو دربان عزت و تکریم کے ساتھ انہیں اندر لے گیا۔
جب کھانا سامنے آیا تو حضرت شیخ سعدی نے شوربے میں‌ اپنی آستین ڈبوتے ہوئے فرمایا:ُ پہلے تو کھا۔۔۔لوگوں نے پوچھا حضور یہ کیا؟۔۔آپ نے فرمایا۔۔"اسی لباس نے تو مجھے کھانے تک پہنچایا ہے
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
عبادت کے وقت زینت کی چیزوں کوپہنو۔ (الاعراف)
اگر اللہ تعالیٰ نے کسی بندے کو اچھی حیثیت عطا فرمائی ہے تو اچھا لباس استعمال کرنا چاہیے اور باوجود وسعت کے بخیل کے طور پر خراب لباس استعمال کرنا اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناقدری کرتا ہے اور جو شخص خاکساری اورتواضع کے طور پر سادہ اور معمولی لباس استعمال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی عزت فرمائے گا۔ (ابوداؤد)
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
غرور نہ ہو ، تکبر نہ ہو ، کسی کو نیچا دکھانا نہ ہو ، کسی کو تکلیف پہنچانا مقصود نہ ہوتو اپنی حثیت کے مطابق اچھا لباس زیب تن کرنا چاہیئے
 
Top