ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال فرما گئے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
پاکستان کے ہیرو، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے، ایک بڑے آدمی اور ایک قابلِ فخر مسلمان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال فرما گئے۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرما کر اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے، آمین۔


جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 1705۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باب اللہ کے راستے میں تیر اندازی کی فضیلت کے بارے میں ۔


احمد بن منیع، یزید بن ہارون، محمد بن اسحاق، حضرت عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی حسین سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت میں داخل کرے گا۔ کاریگر (یعنی تیر بنانے والا) جو اس کے بنانے میں ثواب کی امید رکھے، تیر انداز (تیر چلانے والا) اور اسی کے لئے تیروں کو اٹھا کر رکھنے اور اسے دینے والا پھر فرمایا تیراندازی اور سواری سیکھو اور تمہارا تیر پھینکنا میرے نزدیک سواری سے زیادہ بہتر ہے پھر ہر وہ کھیل جس سے مسلمان کھیلتا ہے باطل (بیکار) ہیں۔ سوائے تیر اندازی اپنے گھوڑے کو سدھانا اور اپنی بیوی کے ساتھ کھیلنا یہ تینوں صحیح ہے۔
 
Top