سو گنا ثواب

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سو گنا ثواب
نبی اکرم ﷺ کا فرمان نقل کیا گیا ہے کہ نماز میں کھڑے ہو کر قرآن پڑھنے کا ثواب سوگنا، بیٹھ کر پڑھنے کا پچاس گُنا اور نماز کے علاوہ تلاوت کا دس گُنا ملتا ہے اور سننے والے کو ہر حرف پر ایک نیکی ملتی ہے (بشرطیکہ ثواب کی نیت سے سنتا ہو )قرآن پاک کے ختم پر ایک دعا قبول ہوتی ہے جلد یا بدیر۔
فرمایا کہ تین آدمیوں کی تحقیر وتذلیل صرف منافق ہی کرتا ہے (۱) بوڑھا مسلمان(۲) منصف حاکم(۳) حامل قرآن۔
معلوم ہوا کہ ان تینوں کی تعظیم وتکریم ضروری ہے ۔ان کی تو ہین وتذلیل نفاق کی علامت ہے ۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
قرآنِ مجید کے ہر لفظ کی تلاوت پر احادیث میں دس نیکیوں کا وعدہ کیا گیا ہے

اگر کوئی شخص قرآنِ کریم کے عربی الفاظ پڑھے بغیر صرف ترجمہ پڑھے یا اس کے معانی میں غور کرے تو اسے بے شک قرآنِ کریم کا مفہوم سمجھنے کا ثواب تو ملے گا، لیکن قرآنِ کریم کی تلاوت پر جو ثواب احادیثِ مبارکہ میں وارد ہے وہ نہیں ملے گا

جب کہ بغیر ترجمہ کے قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے والا ہر ہر حرف پر دس نیکیوں کا مستحق بنتا ہے، جیساکہ حدیثِ مبارک میں ایک حرف پڑھنے پر دس نیکیوں کی فضیلت بتائی گئی ہے، اور اس کی مثال سمجھاتے ہوئے فرمایا گیا ہے کہ "الم" ایک حرف نہیں ہے، بلکہ الف الگ حرف ہے اور لام الگ حرف ہے اور میم الگ حرف ہے
 
Top