درود شریف فضائل

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سب سے لزیز تر اور شریں تر خاصیت درود شریف کی یہ ہے کہ اس کی بدو لت عشّاق کو خواب میں حضور پُر نور صلی اللہ علیہ وسلم کی دولتِ زیارت میسّرہوئی ہے… بعض درودوں کو بالخصوص بزرگوں نے آزمایا ہے۔

شیخ عبد الحق دہلوی رحمۃ اللہ نے ’’کتاب ترغیب اہل السعادات‘‘ میں لکھا ہے کہ جو شخص شبِ جمعہ میں دو رکعت نماز نفل پڑھے اور ہر رکعت میں گیارہ بار ’’آیۃ الکرسی‘‘ اور گیارہ بار ’’قُلْ ھُوَ اللہُ ‘‘ اور بعد سلام سو بار یہ درود شریف پڑھے، ان شاء اللہ تعالیٰ تین جمعہ نہ گزرنے پاویں گے کہ زیارت نصیب ہوگی۔

وہ درود شریف یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰ لِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلَّمْ۔

نیز شیخ موصوف نے لکھا ہے کہ جو شخص دو رکعت نماز پڑھے، ہر رکعت میں بعد ’’الحمد‘‘ کے پچیس بار ’’قل ھواللہ‘‘ اور بعد سلام کے یہ درود شریف ہزار مرتبہ پڑھے، دولت زیارت نصیب ہو۔

وہ درود شریف یہ ہے:

صَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ۔

نیز شیخ موصوف نے لکھا ہے کہ سوتے وقت ستر بار اس درود شریف کو پڑھنے سے دولتِ زیارت نصیب ہو:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ بَحْرِاَنْوَارِکَ وَ مَعْدَنِ اَسْرَارِکَ وَلِسَانِ حُجَّتِکَ وَعَرُوْسِ مَمْلَکَتِکَ وَاِمَامِ حَضْرَتِکَ وَطِرَازِ مُلْکِکَ وَخَزَائِنِ رَحْمَتِکَ وَ طَرِیْقِ شَرِیْعَتِکَ الْمُتَلَذِّذِ بِتَوْحِیْدَکَ اِنْسَانِ عَیْنِ الْوُجُوْدِ وَالسَّبَبِ فِیْ کُلِّ مَوْجُوْدٍ عَیْنِ اَعْیَانِِ خَلْقِکَ الْمُتَقَدِّمِ مِنْ ُنوْرِ ضِیَائِکَ صَلٰوۃً تَدُ وْمُ بِدَوَامِکَ وَ تَبْقٰی بِبَقَائِکَ لاَ مُنْتَھٰی لَھَا دُوْنَ عِلْمِکَ صَلٰوۃً تُرْضِیْکَ وَتُرْضِیْہِ وَ تُرْضٰی بِھَا عَنَّا یَارَبِّ الْعٰلَمِیْنِ۔

نیز اس کو بھی سوتے وقت چند بار پڑھنا زیارت کے لیے شیخ نے لکھا ہے:

اَللّٰھُمَّ رَبَّ الْحِلِّ وَالْحَرَمِ وَرَبَّ الْبَیْتِ الْحَرَامِ وَرَبَّ الرُّکْنِ وَالْمَقَامِ! اِبْلِغْ لِرُوْحِ سَیِّدِنَا وَ مَوْلَنَا مُحَمَّدٍ مِّنَّا السَّلاَمَ۔

مگر بڑی شرط اس دولت کے حصول میں قلب کا شوق سے پُر ہونا، اور ظاہری و باطنی معصیتوں نے بچنا ہے۔
 
Top