درود شریف کی برکت

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
’’روضۃ الأحباب‘‘ میں امام اسماعیل بن ابراہیم مزنی سے جو امام شافعی رحمہما اللہ کے بڑے شاگردوں میں ہیں، نقل کیا ہے، کہ میں نے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کو بعد انتقال کے خواب میں دیکھا، اور پوچھا کی اللہ تعالیٰ نے آپ سے کیا معاملہ فرمایا؟

وہ بولے:

مجھے بخش دیا اور حکم دیا کہ مجھ کو تعظیم و احترام کے ساتھ بہشت میں لے جاویں، اور یہ سب برکت ایک درود کی ہے جس کو میں پڑھا کرتا تھا، میں نے پوچھا وہ کون سا درود ہے؟۔

فرمایا یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کُلَّمَا ذَکَرَہُ الذَّاکِرُوْنَ وَکُلَّمَا غَفَلَ عَنْ ذِکْرِہِ الْغَافِلُوْنَ۔

(حاشیۂ حصین)
 
Top