معصوم پپو

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
پپو۔۔۔۔ نام سن کے آپ کے ذہن میں معصوم سے بچے کا نام آیا ہوگا
ہاں معصوم ہی ہے وہ پپو مگر وہ ہے اونٹ اور وہ بھی ایک معصوم سے اللہ کے بندے کا
اب آتے ہیں اصل کہانی کی طرف
ہمارے سلطان صاحب کی نظر اس اونٹ پر پڑی ۔۔۔ اور سلطان صاحب کے منہ میں پانی بھر آیا
اور پھر اپنے بھوک مٹانے کےلیے ۔۔۔۔۔ اور پپو کو چھری کے نیچے لانے کے لیے ۔۔۔۔انہوں نے پپو کے خلاف ایک تحریک چلائی
اور دوستوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی
پپو کے حق میں اور ان کی معصومیت کو قائم دائم رکھنے کےلیے ہماری ایک چھوٹی سی کوشش۔

ایک محفل سجا کے بیٹھے ہو
کتنی باتیں بنا کے بیٹھے ہو
جوڑنے توڑنے کی بات نہ کر
دوستوں کو بھگا کے بیٹھے ہو
تیرے ہاتھوں میں اک چھڑی بھی ہے
تم تو آستیں چڑھا کے بیٹھے ہو
اور اس قدر اپنے ماتھے پر
کتنی شکنیں بنا کے بیٹھے ہو
کسی معصوم سے پپو پر تم
اپنی نظریں جما کے بیٹھے ہو
لے رہا ہےاگر وہ سانسیں پر
آگ تم کیوں جلا کے بیٹھے ہو
کتنے ظالم ہو کہ خیالوں میں
تکہ بوٹی بنا کے بیٹھے ہو

زنیرہ گل
لاجواب ،عمدہ،بہت خوب

ایک وضاحت کردوں میری نظر نہیں تھی،بس ایک صاحب نے تبصرہ کا کہا تھا تو کردیا اب اس مین ہمارا کیا قصور ہے۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
لاجواب ،عمدہ،بہت خوب

ایک وضاحت کردوں میری نظر نہیں تھی،بس ایک صاحب نے تبصرہ کا کہا تھا تو کردیا اب اس مین ہمارا کیا قصور ہے۔
پھر تحریک کیوں چلائی اس بے چارے کو ذبح کرنے کی
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
پھر تحریک کیوں چلائی اس بے چارے کو ذبح کرنے کی
ہم نے فقط تبصرہ کیا تھا تحریک نہیں چلائی تھی اب کوئی تحریک سمجھے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔
ہم بس اتنا کہنا چاہتے ہیں جو مرضی کرنے کا ہم سے پنگا نہ لینے کا
کیونکہ پنگا کے بعد ہم نہ چھوڑنے کا۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ہم نے فقط تبصرہ کیا تھا تحریک نہیں چلائی تھی اب کوئی تحریک سمجھے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔
ہم بس اتنا کہنا چاہتے ہیں جو مرضی کرنے کا ہم سے پنگا نہ لینے کا
کیونکہ پنگا کے بعد ہم نہ چھوڑنے کا۔
یعنی آپ پپو کے بچانے والے لوگوں کو دھمکی دے رہے ہیں؟
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ٹھہری تھی غذا اپنی جو غم عشق بتاں میں
سو آہ ہماری ہمیں خوراک نے کھایا
 
Top