فتاوی قراخانی

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
فتاوی قراخانی:

یہ مولانا امام ہمام صدرالملت یعقوب مظفر کرامی کی تصنیف ہے۔ یہ فتاوی خلجی خاندان کے حکمران جلال الدین فیروز شاہ خلجی کے دور میں مرتب کی گئی۔ اس کا ایک نسخہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے شیرانی کلکشن میں موجود ہے۔ اس کا یہ مخطوطہ 362 صفحات پر مشتعمل ہے۔ اس مخطوطہ کے کاتب کا نام اسماعیل عماد قاسم قریشی مرقوم ہے۔ صفحہ اول پر اس مخطوطہ کا نام فتاوی قرآن خوانی تحریر کیا گيا ہے۔

کتاب شروع سے آخر تک سوال و جواب کی صورت میں ہے۔ سوال کے لیے مصنف لفظ ''استفتاء'' استعمال کرتا ہے۔ یعنی جس مسئلہ کو زیر بحث لانا ہوتا ہے عنوان قائم کر کے اس کے بارے میں خوبصوت سوال اٹھاتے ہیں۔ پھر اس کا جواب دیتے ہیں۔ جواب حنفی مسلک کے مطابق دیئے گئے ہیں۔ اصل کتاب فارسی میں ہے۔ زیر بحث مسئلہ میں جس کتاب کا حوالہ دینا مقصود ہو تو اس کی اصل عبارت درج کرتے ہیں

اس کے متعدد قلمی نسخے لندن، حیدرآباد، کلکتہ، میں بھی موجود ہیں۔
 
Top