فتاوی حمادیہ

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
فتاوی حمادیہ عربی زبان میں ایک فقہی مخطوطہ ہے۔ یہ بھی احناف کے مسائل پر مشتمل ہے ۔ یہ مخطوطہ پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے شیرانی کلکشن میں موجود ہے۔

مصنف مقدمہ کے آخر میں لکھتے ہیں کہ ہم نے اس کا نام ''کتاب الحمادی'' رکھا تا کہ یہ اچھے لوگوں میں مقبول و مشہور اور قابل عمل قرار پائے۔ اس سے اعتصام و تعلق انسان کو بنیادی مقاصد کو حامل بنا دے گا۔

فتاوی حمادیہ نویں صدی ہجری میں لکھا گیا۔ اس کے مصنف مفتی رکن الدین ناگوری، ان کے بیٹے مفتی داؤد بن رکن الدین ناگوری، قاضی حماد الدین گجراتی اور ان کے والد قاضی محمد اکرم گجراتی ہیں۔
 
Top