عربی گرائمر " اسم معرفہ اور اسم نکرہ"

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
اسم معرفہ اور اسم نکرہ کی تعریف:

اسم نکرہ:


جس اسم سے معیَّن چیز نہ سمجھی جائے اُسے نَکِرہ کہتے ہیں جیسے کہ نَافِذَۃٌ، حَجَرٌ۔

اسم معرفہ:

جس اسم سے معیَّن چیز سمجھی جائے اُسے معرِفہ کہتے ہیں مثلا اَنَا، زَیْدٌ۔

اسم معرفہ کی اقسام:

اسم معرفہ کی سات اقسام ہیں۔

  • اسم ضمیر: وہ اسم جو متکلم، مخاطب یا غائب پر دلالت کرےجسے أَنَا، أَنْتَ، ھُوَ۔انگلش میں یہpronoun کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اسم ضمیر کو مُضْمَر بھی کہتے ہیں، ضمیرکے علاوہ باقی اَسماء کواسم ظاہریا مُظْہَرکہتے ہیں۔
  • اسم علم: وہ اسم جوکسی چیزکاخاص نام ہو: بَکْرٌ، مَکَّۃُ، اَلنَحْوُ۔
  • اسم مَوصُول: یہ جملے میں ربط پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جیسے کہ اَلَّذِيْ، اَلَّذَانِ، اَلَّذِیْنَ، اَلَّتِيْ، اَللَّتَانِ۔
  • اسم اشارہ: کسی کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں مثلا ھٰذَا، ہٰذَانِ، ہٰذِہٖ، ہَاتَانِ وغیرہ۔
  • معرف باللام: وہ اسم جس کے شروع میں الف لام ہو مثلا اَلْکِتَابُ۔
  • معرف بالاضافۃ: وہ اسم جو معرفہ کی طرف مضاف ہو مثلا قَلَمُ زَیْدٍ۔
  • معرف بالندائ یا منادی: وہ اسم جس کے شروع میں حرفِ نِداء ہو مثلا یَا رَجُلُ۔
معرفہ کے علاوہ باقی اسماء نکرہ ہوتے ہیں جیسے کہ عَبْدٌ، مُؤْمِنٌ، طِفْلٌ وغیرہ۔
 
Top