عربی گرائمر: فعل کو جزم دینے والے حروف

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
اسم کے مقابل میں فعل کی صورت یہ ہے کہ فعل ماضی مبنی ہوتا ہے اس لیے کوئی اعراب نہیں لیتا۔ فعل مضارع کی تین اعرابی شکلیں ہوتی ہیں۔

کوئی عامل نہ تو اس کا اعراب حالت رفع ہوتا ہے۔ جیسے یذھب، یقرء وغیرہ۔

ان، لن، کئی، اذن یا اذا ایسے حروف ہیں جو فعل مضارع کو منصوب کر دیتے ہیں۔ یہ اس کی حالت نصب ہے۔

فعل کبھی مجرور نہیں آتا۔ جر اسم کے ساتھ خاص ہے اور جزم فعل کے ساتھ کے اسم پر حالت جزم نہیں ہے۔ فعل کو جزم دینے والے حروف جازمہ کہلاتے ہیں۔ اور یہ پانچ ہیں۔

فعل کو جزم دینے والے حروف:

  • لم
  • لام امر
  • لائے نہی
  • ان (ان شرطیہ)
  • لما
  • لم:
مضارع پر آتا ہے اور فعل کو مجزوم کرتا ہے۔ یہ فعل مضارع کے معنی ماضی کے ساتھ خاص کردیتا ہے۔

جیسے لم ینصر اس نے مدد نہیں کی۔

لم اکل الطعام میں نے کھانا نہیں کھایا۔

لم اشرب الشای میں نے چائے نہیں پی۔

لم یضرب اس نے نہیں مارا۔

لم یکتب الدرس اس نے کام نہیں لکھا۔

  • لام امر:
مضارع کے غائب اور متکلم کے صیغوں پر لام امر آتا ہے اور جزم دیا ہے۔ حکایت امر، تجویز اور درخواست کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر لینصر اسے مدد کرنی چاہیے۔

لیاکل اسے چاہیے کہ کھائے۔

لیضربا ان دو کو چاہیے کے ماریں۔

لینصرن انھیں(سب عورتوں کو) چاہیے کہ مدد کریں۔

لنشرب الماء ان سب کو چاہیے کہ پانی پیئں۔

  • لاء نہی:
فعل مضارع پر داخل ہوتا ہے اور جزم دے کر نہی کا معنی پیدا کرتا ہے۔ یہ امر کی نفی کرتا ہے۔ جیسے:

لا تجلس تو مت بیٹھ۔

لا تمش تم مت چلو

لا تشرب الماء تم مت پانی پیو۔

لا تاکلوا تم سب مت کھاؤ

لا تشرک باللہ تم اللہ کے ساتھ شریک مت کرو۔

  • ان (ان شرطیہ):
یہ ان شرطیہ کہلاتا ہے کہ دو جملوں پر داخل ہو کر افعال کو جزم دیتا ہے۔ پہلے جملے کو شرط اور دوسرے کو جواب شرط یا جزا کہتے ہیں۔ اگر جملہ اسمیہ میں ان شرطیہ آئے تو جزا میں ''ف'' داخل ہوتا ہے۔ جیسے:

ان تاکل اکل اگر تم کھاؤ گے تو میں کھاؤں گا۔

ان تجتھد تنجح اگر تو محنت کرے گا تو کامیاب ہو جائے گا۔

ان تصرب اضرب اگر تو مارے گا تو میں ماروں گا۔

إن صُمْتَ نَجَحْتَ

مَنْ يَّكذِبْ لن يَّنجَحْ


  • لما:
فعل مضارع کو جزم کو دینے کے ساتھ ابھی تک نہیں کا مفہوم پیدا کرتا ہے۔

مثلا:

لما تضرب تو نے ابھی تک نہیں مارا

لما یدخل ابھی وہ داخل نہیں ہوا۔

لما اشرب الشای میں نے ابھی تک چائے نہیں پی۔

لما تاکل الطعام تم نے ابھی تک کھانا نہیں کھایا۔

لما ینصروا ابھی تک انھوں نے مدد نہیں کی۔

قرآنی مثالوں کا جدول:

1
2
3
4
5
لم
لام امر
لا نہی
ان شرطیہ
لما
وَلَمْ يَكُنْ لَّـهٝ كُفُوًا اَحَدٌ۝ (سورۃ اخلاص 4)فَلْيَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ۝ (سورۃ الطارق 5)قُلْ يَآ اَهْلَ الْكِتَابِ لَا تَغْلُوْا فِىْ دِيْنِكُمْ غَيْـرَ الْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعُـوٓا اَهْوَآءَ قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوْا (سورۃ المائدۃ 77 )فَاِنْ شَهِدُوْا فَلَا تَشْهَدْ مَعَهُـمْ ۚ ( سورۃ الانعام 150)وَلَمَّا يَدْخُلِ الْاِيْمَانُ فِىْ قُلُوْبِكُمْ ۖ (سورۃ الحجرات)
اَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُـمْ فِىْ تَضْلِيْلٍ۝ (سورۃ الفیل2 )لِمِثْلِ هٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُوْنَ۝ ( سورۃ الصفت 61)اَتٰٓى اَمْرُ اللّـٰهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْهُ ۚ ( سورۃ نحل 1)اِنْ تُـعَذِّبْـهُـمْ فَاِنَّـهُـمْ عِبَادُكَ ۖ (سورۃ المائدۃ 118 )اَمْ حَسِبْتُـمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَعْلَمِ اللّـٰهُ الَّـذِيْنَ جَاهَدُوْا مِنْكُمْ وَيَعْلَمَ الصَّابِـرِيْنَ۝ (سورۃ ال عمران 142 )
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ۝ (سورۃ العلق 5 )يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا قَاتِلُوا الَّـذِيْنَ يَلُوْنَكُمْ مِّنَ الْكُفَّارِ وَلْيَجِدُوْا فِيْكُمْ غِلْظَةً ۚ ( سورۃ التوبہ 123)وَلَا تُفْسِدُوْا فِى الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا ( سورۃ الاعراف 56)فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمْ اَنَّمَا يُرِيْدُ اللّـٰهُ اَنْ يُّصِيْبَـهُـمْ بِبَعْضِ ذُنُـوْبِـهِـمْ ۗ (سورۃ المائدۃ 49 )بَلْ هُـمْ فِىْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِىْ ۖ بَلْ لَّمَّا يَذُوْقُوْا عَذَابِ۝ (سورۃ ص 8)
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ۝ (سورۃ الشرح 1)فَلْيَسْتَجِيْبُوْا لِـىْ وَلْيُؤْمِنُـوْا بِىْ لَعَلَّهُـمْ يَرْشُدُوْنَ۝ ( سورۃ البقرۃ 186)يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّيْدَ وَاَنْتُـمْ حُرُمٌ ۚ ( سورۃ المائدۃ 95)اِنْ يَّنْصُرْكُمُ اللّـٰهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ ۖ وَاِنْ يَّخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّـذِىْ يَنْصُرُكُمْ مِّنْ بَعْدِهٖ ۗ ( سورۃ ال عمران 160)بَلْ كَذَّبُوْا بِمَا لَمْ يُحِيْطُوْا بِعِلْمِهٖ وَلَمَّا يَاْتِـهِـمْ تَاْوِيْلُـهٝ ۚ (سورۃ یونس39)
اَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيْمًا فَاٰوٰى۝ ( سورۃ الضحی 6)فَلْيَعْبُدُوْا رَبَّ هٰذَا الْبَيْتِ۝ (سورۃ قریش 3)وَلَا تَقْتُلُوٓا اَوْلَادَكُمْ مِّنْ اِمْلَاقٍ ۖ ( سورۃ الانعام 151)يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اِنْ تَنْصُرُوا اللّـٰهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ۝ (سورۃ محمد7)اَمْ حَسِبْتُـمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّـذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ ۖ (سورۃ بقرۃ 214)
 
Top