گوشت اور دودھ کے استعمال کا محفوظ طریقہ

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
گایوں میں پھیلنے والی بیماری(لمپی وائرس) نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا ہے ماہرین نے گائے کے گوشت اور دودھ کے استعمال کا محفوظ طریقہ بتادیا۔
گوشت ہر ایک کی من پسندیدہ خوراک ہے جبکہ دودھ کا استعمال بھی صحت مند رہنے کیلیے انتہائی ضروری ہے۔ گوشت حاصل کرنے کے اہم ماخذ گائے، بکرا، مرغی اور مچھلی ہے تاہم گائے کا گوشت اکثریت کی مرغوب غذا جس کی بڑی وجہ اسکا ذائقہ دار ہونے کے ساتھ سستا ہونا بھی ہے اور دودھ کے بارے میں تو کوئی دو رائے نہیں کہ دودھ دینے والے جانوروں میں گائے کا دودھ صحت کیلیے سب سے مفید ہوتا ہے۔ تاہم کئی روز سے گایوں میں جاری لمپی اسکن بیماری کے باعث لوگ اس کے گوشت اور دودھ کے استعمال کے بارے میں انتہائی محتاط ہوگئے ہیں اور بڑی تعداد نے تو ان دونوں اشیا کا استعمال تک ترک کردیا ہے۔
ایسے ہی لوگ جو خوف کے باعث احتیاطاْ گائے کے گوشت اور دودھ کا استعمال ترک کرچکے ہیں ان کیلیے خوشی کی خبر ہے کہ ایک ماہر خوراک ڈاکٹر نے گائے کے گوشت اور دودھ کے محفوظ استعمال کا طریقہ بتادیا ہے جس پر عمل کرکے لوگ بغیر کسی تردد کے یہ دونوں اشیا استعمال کرسکتے ہیں۔
گائے کے گوشت کے استعمال کا محفوظ طریقہ
جو لوگ گائے کا گوشت استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ گوشت کو اچھی طرح دھو کر آدھا چمچ پھٹکری اور ایک چمچ نمک ڈال کر اسے ابال لیں ابالنے کے بعد گوشت کو دوبارہ اچھے طریقے سے دھو کر خشک کریں اور اس کے بعد کھانے پکائیں اس طرح گوشت جلد گل بھی جائے گا اور ذائقے میں بھی مزیدار ہوگا۔ تاہم پھٹکری کو گوشت کی مقدار کی مناسبت سے استعمال کریں جیسا کہ ایک پاؤ گوشت میں ایک چٹکی پھٹکری استعمال کریں۔
واضح رہے کہ پھٹکری اور نمک دونوں جراثیم کش خصوصیات رکھتے ہیں جو اسطرح کی بیماریوں کی روک تھام اور ادویات میں کثرت سے استعمال ہوتے ہیں۔
دودھ کے استعمال سے متعلق ہدایت
دودھ کے استعمال سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک گایوں سے یہ بیماری ختم نہیں ہوجاتی دودھ کو زیادہ دیر تک ابال کر استعمال کریں تاکہ جراثیم مکمل طور پر ختم ہوجائیں اگر ابال کے دوران دودھ میں چند الائچیاں شامل کرلی جائیں تو یہ دودھ کا ذائقہ بڑھانے کے ساتھ صحت کیلیے بھی انتہائی مفید ہوگا۔
 
Top