نفس کا تقویٰ

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کوئی نیکی ایسی ضرور کرو جو تمہارے اور تمہارے رب کے درمیان پوشیدہ ہو...
پوشیدہ کیسے رہے
جس کے ساتھ ہم نیکی کریں گے اسے تو علم ہو ہی جاتا ہے..
تو کیسے ہو ایسی نیکی جس کا گواہ رب کے سوا کوئی نہ ہو
اور پھر ایک دن میں نے جان لیا..
ہر وہ نفس کی خواہش
وہ شدت کی خواہش
اور آپ صبر کی انتہا پہ ہوں
یا چھوٹی سی نفسانی خواہش... جسے اللّٰهﷻ کی خاطر آپ چھوڑ دیں۔
ہاں اسکا گواہ آپ اور آپ کے رب کے علاوہ کوئی نہیں ہوتا.. اور یہی تو پوشیدہ نیکی ہے .


نبی کریم ﷺ اپنے نفس کے لیے دعائیں مانگتے رہتے تھے آپ ﷺ کی یہ دُعا منقول ہے:

”اللھم آتِ نفسی تقوھا انت خیر من زکاہا انت ولیھا ومولاھا“
اے اللہ میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا فرما اور اسے پاک کردے اس لیے کہ تو سب سے بہتر پاک کرنے والاک ہے بلاشبہ تو ہی اس کا والی اور مولیٰ ہے۔
( ٍصخيح مسلم )


 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
ہر وہ نفس کی خواہش
وہ شدت کی خواہش
اور آپ صبر کی انتہا پہ ہوں
یا چھوٹی سی نفسانی خواہش... جسے اللّٰهﷻ کی خاطر آپ چھوڑ دیں۔
دعا گو رہیے گا۔ اللہ سبحان وتعالی ایسا کرنے کی توفیق دے مجھے۔ آمین!
 
Top