صبر اور شکر

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
صبر اور شکر دونوں اسلامی تعلیمات میں کلیدی مقام کے حامل اوصاف و اخلاق ہیں، اسلام نے ان کو اپنانے پر بہت زور دیا ہے، قرآن و حدیث میں ان دونوں کے تعلق سے جابجا تاکیدی و ترغیبی ہدایات ملتی ہیں۔

علماء میں ایک بحث زمانہٴ قدیم سے یہ رہی ہے کہ صبر اور شکر میں افضل کون ہے اور اہمیت کسے زیادہ حاصل ہے؟

امام ابوالفرج ابن الجوزی نے اس سلسلے میں علماء کے تین اقوال بیان کئے ہیں:

(۱) صبر شکر سے افضل ہے۔
(۲) شکر صبر سے افضل ہے۔
(۳) دونوں کا درجہ یکساں ہے


اسی لئے حضرت عمر فاروق نے فرمایا تھا
﴿لو کان الصبر والشکر بَعیرَین ما بالیت أیہما رکبت﴾
اگر صبر و شکر دونوں سواریاں ہوتے تو مجھے پرواہ نہ ہوتی کہ میں کس پر سوار ہوجاؤں (یعنی دونوں کا مقام بالکل برابر ہے)
 
Top