عیسیٰ کا گواہ موسیٰ

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محترمین الغزالی۔۔۔!

ہمارے یہاں ایک مثال بہت عام ہے ہم محاورتاً کہتے ہیں کہ عیسٰی کا گواہ موسیٰ اور یہ مثال ہم صرف اس وقت دیتے ہیں جب کسی کی گواہی پر اعتبار نہ ہو ۔ یعنی ایک شخص کے جرم کو چھپانے کے لیے اگر دوسرا شخص گواہی دے اور ہم اپنے طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے تو ہم یہ محاورہ استعمال کرتے ہیں ۔ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم ایک مجرم اور ایک جھوٹے کے نام کو ان پاک ہستیوں جو اللہ کے رسول ہیں جو معصوم ہیں خطاؤں سے پاک ہیں ان سے جوڑتے ہیں اور بنا سوچے سمجھے ایک عظیم گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ان برگزیدہ انبیاء کی شان میں گستاخی کرتے ہیں اور نعوذ باللہ ان کو جھوٹا کہتے ہیں ۔

میری اپنے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی گفتگو میں ایسے محاورات اور اصطلاحات کے استعمال سے گریز کریں۔ اور دیگر افراد کو بھی اس بات کی ترغیب دیں۔

اللہ رب کریم سے دعا کرتی ہوں کہ یا رب العالمین یا ارحم الرحمین ہمیں گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرما اور ہمارے ایمانوں کی حفاظت فرما ۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین

طالب دعا
زنیرہ گل
09-04-2022
 
Top