عربی زبان کورس

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

الغزالی فورم پر کافی دفعہ یہ تجویز دی گئی کہ اس فورم پر عربی لینگوج کورس کرایا جائے،لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اس کورس کا افتتاح نہ ہو سکا۔الحمداللہ اب الغزالی فورم کی نہایت محترم صارفہ محترمہ @طاہرہ فاطمہ صاحبہ نے اس کورس کے لیے اپنی خدمات پیش کیں اور رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں عربی لینگویج کورس کا آغاز کردیا ہے۔جس پر انتظامیہ الغزالی فورم محترمہ طاہرہ فاطمہ صاحبہ کی شکر گزار ہے۔
آپ تمام سے درخواست ہے کہ آپ تمام احباب اس کورس کا حصہ بنیں،دوستوں کو بھی اس جانب متوجہ کریں،اور جو عربی زبان سیکھنا چاہتے ہیں ان تک یہ پہنچائیں تاکہ وہ تمام احباب اس کورس سے مستفید ہوسکیں،تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کلام اللہ کی زبان سیکھ سکیں اور کلام اللہ کو سمجھ سکیں اور اس پر عمل کرسکیں۔
ان شاءاللہ العزیز اس کورس کے بعد آپ کلام الٰہی کو سمجھنے اور دوسروں کو سمجھانے کے قابل ہوجائیں گے۔
دعا ہے اللہ پاک ہم سب کو یہ زبان سیکھنے کی اور دوسروں کو سکھانے کی توفیق عطا فرمائے،اور اس کورس کو سکھانے والی ٹیچر محترمہ طاہرہ فاطمہ کے لیے صدقہ جاریہ فرمائے،اور اس کورس کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے ۔آمین ثم آمین

gazali.jpg
 
Top