جھوٹے گواہ کی سزا

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
جھوٹے گواہ کی سزا:

جھوٹے گواہ کی کیا سزا ہونی چاہیے؟ تو یہ مسئلہ قاضی کی رائے پر منحصر ہے۔ پس لازمی ہے کہ اس کی تذلیل ہو اور اس کو کوڑے بھی مارے جا سکتے ہیں اور قید بھی کیا جا سکتا ہے۔

اگر قاضی جھوٹے گواہ کو کوڑے مارنے کی سزا دیتا ہے تو یہ کوڑے دس سے زیادہ نہیں ہونے چاہیے، یہ حنابلہ کی رائے ہے۔

جبکہ امام شافعی کے نزدیک 33 کوڑوں سے زیادہ نہیں ہونے چاہیے۔ جہاں تک لوگوں کے درمیان مشہور کرنے کا تعلق ہے تو اس شخص کا سڑک میں کھڑا کر دیا جائے۔ اور ایک سرکاری کارندہ اسے بازار میں لے کر گھومے گا اور لوگوں سے کہے گا یہ جھوٹا ہے اور وہ یہ بھی کہے گا کہ قاضی تم کو سلام کرتا ہے اور تم کو یہ پیغام دیتا ہے کہ اس شخص کو پہچان لو کہ یہ جھوٹا گواہ ہے۔ (اسلامی قانون میں وسائل اثبات (دعوی اور نظام احتساب))
 
Top