تلاوت قرآن

عبدالمطلب اکاخیل

وفقہ اللہ
رکن
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ایک پہاڑی علاقے میں ایک بزرگ اپنے پوتے کے ساتھ رہتے تھے۔ وہ بزرگ ہر روز صبح سویرے قرآن کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ پوتا دادا کی تلاوت کو دیکھ کر ہمیشہ دادا جیسا بننے کی کوشش کرتا تھا۔ ایک دن پوتا کہنے لگا!
دادا جان! میں بھی آپ کی طرح قرآن پاک پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی یعنی ترجمہ نہیں اتا۔ جب ترجمہ نہیں اتا تو پھر ایسے قرآن پڑھنے سے کیا فائدہ؟

دادا جی نے خاموشی سے کوئلوں والی ٹوکری میں سے کوئلے نکال کر انگیٹھی میں ڈالے۔ پھر ٹوکری پوتے کو دے کر کہا!
جا پہاڑ کے نیچے بہتے ندی سے مجھے پانی کی ٹوکری بھر کر لا دے۔
لڑکے نے دادا جی کی بات پر عمل کیا۔ لیکن واپس پہنچنے تک سارا پانی ٹوکری کے سوراخوں میں سے بہہ گیا۔
دادا جی مسکرائے اور کہا!
تم اِس دفعہ اور زیادہ تیز قدم اُٹھانا۔ یہ کہہ کر پوتے کو واپس بھیج دیا۔
لیکن اِس بار وہ بالٹی میں پانی لے آیا۔
دادا جی نے کہا!
مجھے بالٹی میں نہیں ٹوکری میں پانی چاہیے۔ تم ٹھیک سے کوشش نہیں کر رہے ہو۔ پوتے کو پھر نیچے بھیج کر دادا دروازے میں کھڑے ہوکر دیکھنے لگے کہ پوتا کتنی چکر لگاتا ہے۔
لڑکے کو علم تھا کہ سوراخوں بھری ٹوکری میں پانی بھرنا ناممکن ہے۔ بحرحال دادا جی کو دِکھانے کے لئے ٹوکری پانی سے بھری اور انتہائی تیزی سے واپس دوڑ پڑا۔ لیکن دادا کے پاس پہنچنے تک ٹوکری میں سے پھر پانی بہہ چکا تھا اور ٹوکری خالی تھی۔

لڑکے نے کہا
دیکھا دادا جان! اِس ٹوکری میں پانی بھرنا بےسود ہے۔

دادا جی کہنے لگے!
بیٹا! ٹوکری کی طرف دیکھو۔
اب پوتے کو پہلی بار احساس ہوا کہ ٹوکری پہلے سے بہت مختلف لگ رہی تھی۔ کوئلے والی پُرانی اور گندی ٹوکری اندر باہر سے صاف ستھری ہوچکی تھی۔

دادا جی نے کہا!
بیٹا! ذرا دیکھو کوئلوں سے سیاہ ہوئی ٹوکری بار بار پانی کے دھونے سے مزین ہوگئی۔ اِسی طرح جب ہم تلاوت قرآن کریں تو چاہے قرانِ پاک کا ایک لفظ بھی نہ سمجھ پائیں۔ لیکن تلاوت ہمیں اندر اور باہر سے ایسے ہی پاک صاف کر دیتی ہے جیسے کوئلوں کی ٹوکری کو پانی نے پاک صاف کر دیا۔
یوں الله تعالیٰ ہماری زندگی بدل دیتا ہے۔

قرآن پڑھا کریں۔ ہم بھی سب وہ ٹوکریاں ہیں جس میں سوراخ ہیں۔
عربی ہم میں کسی کو سمجھ آتی نہیں
100 میں سے شاید 30 فیصد لوگوں کو عربی آتی ہے۔ اور ترجمہ سمجھ لیتے ہیں۔ کوشش کریں کہ قرآن پڑھا کریں۔ قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا ضائع اور بیکار نہیں جائے گا۔

الله تعالیٰ ہم سب کو خلوصِ دل سے کلامِ پاک کی تلاوت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

دعاؤں کا محتاج
عبدالمطلب اکاخیل
 
Top