گہری سازش گہرے لوگ

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
کفر نے یہود کے خوان سازش پر بیٹھ کر تربیت لی ہے، دیکھا جائے تو اب یہود وہنود اندرخانہ ہمارے معاملہ میں ایک ہوچکے ہیں جس طرح موساد کی لاکھوں شاخیں ہیں آرایس ایس کی بھی لاکھوں شاخیں ہیں، موساد اگر چہ افرادی قوت نہیں رکھتی اسی لئے وہ اپنا کام نکالنے کے لئے عیسائیوں، مسلموں، ہندؤں اور دیگر مذاھب کے اندر چھپے نمک حراموں، جعفر وصادق کو تلاش کرتی اور خدمات سپرد کرتی ہے لیکن آرایس ایس بھی افرادی قوت کے باوجود مسلمانوں کے درمیان جاکر ان ہی کے لوگوں سے ان ہی کی نسلوں کی جڑیں کاٹتی ہے، آج لاکھوں مسلمان یہود وہنود کی سازشوں کے شکار ہی نہیں آلہ کارہیں اسی لئے آپ دیکھیں گے کہ ایسے ہی نمک حراموں کو حکومتی ادارے بلاکر مسلم چہرہ دکھاکر مان سمان اور دس بیس روپے کی مالاڈال کر کروڑوں مسلمانوں کو بیوقوف بناتے ہیں، کسی بھی مشکل میں پھنسے غریب وضرورت مند مسلمان ایسے ایجنٹوں کو اپنا ان داتا اور مسیحا سمجھ کر اپنا مدعا ان کے سامنے رکھتاہے اور یہی مقصد ہوتاہے آرایس ایس کا، بس پھر چڑیا جال تک پہنچتی ہے اور پھر نہ جائے پریدن نہ جائے ماندن، رشوت کے نام پر، اسکیموں کے نام پر، مراعات کے نام پر انسان ایسا جکڑ دیاجاتاہے کہ پھروہ ان ہی کاہورہتاہے کیونکہ اس نے چارسوبیسی کی ہے جس کاثبوت ان کے پاس ہے، رشوت لی اور دلائی ہے جس کاثبوت ان کے پاس ہے، دلالی کی اور کرائی ہے جس کاثبوت ان کے پاس ہے، مدت تک یہ عمل چلتارہتا ہے جیسے ہی ایسے دلال کی رگ دینی پھڑکتی ہے تو احتساب کادائرہ، جانچ کاعمل اور پھر پولیس کاکھیل شروع ہوجاتاہے اب تک کی حرام کمائی یکمشت وہیں چلی جاتی ہے جہاں سے آہستہ آہستہ جمع ہوئی تھی اور اب بھی چھٹکارا نہیں ملتا تو پھرکوئی مسیحا وارد ہوتاہے جواسے ان بلاؤں سے نکال لاتاہے لیکن گھڑی کی سوئی جہاں سے چلی تھی وہیں پہنچ چکی ہوتی ہے، بڑے بڑے جاگیردار، زردار، ساہوکار، لیڈر آج گیدڑ بنے گھوم رہے ہیں ان کی ہوا اکھڑ چکی ہے ان کواتناڈریااور دھمکایا جاچکاہے کہ ان کوخاموشی اور حالات سے سمجھوتے میں ہی عافیت نظر آتی ہے ورنہ چار سو عاقبت ہی عاقبت
سواے اہل اسلام فتنہ کے پہلے چشمہ کو شریعت اسلامی کی روشنی میں بھرسکتے ہوتوبھرلوورنہ تباہیاں بربادیاں حیرانیاں پریشانیاں تمہارا مقدر بنیں گی اور تمہاری زندگیاں مکدر ہوجائیں گی
(ناصرالدین مظاہری)
 
Top