اگر سانپ ڈس لے تو کیا کرنا چاہیے

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
سانپ کے ڈسنے پر فوری طور پر ہنگامی طبی امداد کو ممکن بنایا جائے۔ اگر اس کاٹے میں زہر نہیں تھا تب بھی آپ کو ٹیٹنس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہو گا جو ایک خطرناک جرثومہ ہے۔

• جو جانب ڈسنے جانے سے متاثر ہوئی ہے اس کو حتی الامکان ہلنے جلنے سے بچائیں تا کہ زہر پھیلنے کی رفتار سُست پڑ جائے۔

• سانپ کی ظاہری صورت ملاحظہ کرنے کو یقینی بنائیں کیوں کہ اس کی شکل و صورت بتانا اس بات میں ڈاکٹر کے لیے معاون ثابت ہو گا کہ آپ کو کس نوعیت کے سانپ نے کاٹا ہے۔

• سانپ کے ڈسنے کے وقت کو اچھی طرح یاد رکھیں تا کہ ڈاکٹر یہ جان سکے کہ کاٹنے جانے کے بعد کتنا وقت گزر چکا ہے۔

• سانپ نے جہاں کاٹا ہے، سُوجن آنے سے پہلے اس جگہ کے گرد پہنے ہوئے زیورات یا دیگر اشیاء اتار دیں۔

• ضرورت ہو تو پیراسیٹامول استعمال کریں۔

• سانپ کو مارنے کی کوشش نہ کریں، اس طرح آپ دوبارہ ڈسے جانے کے خطرے سے دوچار ہو جائیں گے۔

• زہر کو چُوسنے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ اس کا کوئی فائدہ نہ ہو گا بلکہ اس طرح آپ کے منہ میں زہر جا سکتا ہے۔

• آپ اِسپرین، آئبوبروفین یا اور کوئی Pain Killer استعمال نہ کریں جس سے آپ کا خون پتلا ہو جائے۔

• کاٹے کی جگہ کے گرد کوئی پٹی نہ باندھیں۔ اس کے نتیجے میں کاٹے جانے کی جگہ خون کی گردش رک سکتی ہے اور یوں مزید ٹِشوز تلف ہو سکتے ہیں۔
 
مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء

سنا تھا اسکے اردگرد کو باندھ دیں ہلکا سا کٹ لگادیں
 
فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
سنا تھا اسکے اردگرد کو باندھ دیں ہلکا سا کٹ لگادیں
مولانا صاحب ایسا کرنے سے کچھ بھی نہیں ہو گا۔ اس کی وجہ یہ کہ زہر خون میں ڈائریکٹ جاتا ہے۔ خون مسلسل گردش کرتا ہے اس لیے زہر کاٹنے والی جگہ سے آگے بڑھے گا اور ٹشوز اور سیلز کو متاثر کرتا جائے گا۔ اس لیے گھریلو علاج سے میرے خیال میں پرہیز ہی بہتر ہوگا۔
 
فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
اگر کوئی غیر زہریلا سانپ جیسے اینا کانڈا کاٹ لے تو اس صورت میں زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ یہ سانپ زہریلا نہیں ہوتا مگر یہ کاٹتا بہت ظالم ہے۔ اس کے دانت اس کے منہ میں پیچھے کی طر ف مڑے ہوتے اور جب انسان اپنا ہاتھ اس کے منہ سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے تو بے پناہ تکلیف ہوتی ہے مگر کامیابی ممکن نہیں۔ اس صورت میں اگر ہو سکے تو پرسکون رہیے اوربازو کو سانپ کے منہ کے اندر کی طرف دھکیلیں اس سے سانپ کی گرفت ڈھیلی ہو سکتی ہے۔ اور مدد بلانے میں تاخیر مت کیجیے۔
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سانپ و زہریلے کیڑے مکوڑے اور خون خوار جانوروں کے شر سے تحفظ کی دعائیں

صبح وشام آیت الکرسی، تین تین مرتبہ تین قل پڑھنے کے ساتھ یہ دعا پڑھ لی جائے :” أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ“ ہر قسم کے موذی اور شریر چیز سے حفاظت ہوگی۔

اور اسی طرح رات کو سوتے وقت یہ دعا بھی پڑھ لیا کریں:

”أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَايُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ، مِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيهَا، وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الْأَرْضِ، وَمِنْ شَرِّ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا، وَمِنْ شَرِّ طَوَارِقِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَمِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ يَطْرُقُ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَانُ‘‘.
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سنا تھا اسکے اردگرد کو باندھ دیں ہلکا سا کٹ لگادیں
کٹ لگانے سے زہر زیادہ تیزی سے پھیلے گا۔ اگرکاٹے جانے والی جگہ سے خون نکل رہا ہے تو نکلنے دیں تاکہ زہر باہر نکلتا رہے۔ بس خوفزدہ ہو کر دل کی دھڑکن تیز کرنے کی بجائے پر سکون رہیں تاکہ دوران خون آہستہ روی اختیار کرے۔ البتہ خون کی روانی کو آہستہ کرنے کےلیے ہلکا سا زخم سے اوپر باندھ سکتے ہیں زیادہ سختی سے نہیں۔ اور زخم کو پانی اور صابن سے دھو بھی سکتے ہیں اگر جلد علاج ممکن نہ ہو رہی ہو۔
 
بالکل ہم نے کئی ایسے مریض دیکھے ہیں جو اس خوف سے کہ ہمیں سانپ نے کاٹ لیا ہے اپنی حالت غیر کر لیتے ہیں۔ حالانکہ سانپ نے کاٹا بھی نہیں ہوتا۔ اور اگر سانپ کاٹ بھی لے تو ضروری نہیں ہوتا کہ وہ اپنا زہر انجیکٹ کرے۔ جیسے کہ کوبرا کرتا ہے کاٹ لیتا ہے مگر زہر کبھی انجیکٹ کرتا ہے کبھی نہیں کرتا۔ میڈیکل ٹریٹمنٹ میں تاخیر بالکل نہیں کرنی چاہیے۔ میری تو یہی تجویز ہو گی۔
اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بالکل ہم نے کئی ایسے مریض دیکھے ہیں جو اس خوف سے کہ ہمیں سانپ نے کاٹ لیا ہے اپنی حالت غیر کر لیتے ہیں۔ حالانکہ سانپ نے کاٹا بھی نہیں ہوتا۔ اور اگر سانپ کاٹ بھی لے تو ضروری نہیں ہوتا کہ وہ اپنا زہر انجیکٹ کرے۔ جیسے کہ کوبرا کرتا ہے کاٹ لیتا ہے مگر زہر کبھی انجیکٹ کرتا ہے کبھی نہیں کرتا۔ میڈیکل ٹریٹمنٹ میں تاخیر بالکل نہیں کرنی چاہیے۔ میری تو یہی تجویز ہو گی۔
اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
آمین ثم آمین
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
یا اللہ کتنے ڈاکٹرز ہیں یہاں؟؟؟؟؟؟
آپ کی فیملی کے علاوہ یہاں پر ڈاکٹر مولانا نورالحسن انور صاحب جنرل فزیشن ہیں
محترم محمدداؤدالرحمٰن علی صاحب نیورو فزیشن ہیں
محترم احمد قاسمی صاحب سرجن ہیں
محترم ایم راقم صاحب ای این ٹی اسپیشلسٹ ہیں
نرسنگ کا بیڑا اس معصوم گل نے اٹھایا ہے
 
ہم نے تکا مارا تھا مگر لگتا ہے کمال کا صحیح لگا۔۔۔۔۔
 
فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
آپ کی فیملی کے علاوہ یہاں پر ڈاکٹر مولانا نورالحسن انور صاحب جنرل فزیشن ہیں
محترم محمدداؤدالرحمٰن علی صاحب نیورو فزیشن ہیں
محترم احمد قاسمی صاحب سرجن ہیں
محترم ایم راقم صاحب ای این ٹی اسپیشلسٹ ہیں
نرسنگ کا بیڑا اس معصوم گل نے اٹھایا ہے
ماشاء اللہ۔ میرے خیال میں ان سب ڈاکٹرحضرات کو یہاں بیسک ہیلتھ کئیر ٹپس ضرور شئیر کرنی چاہیے۔ مگر یہ حضرات ایسا کیوں نہیں کرتے؟؟؟
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ماشاء اللہ۔ میرے خیال میں ان سب ڈاکٹرحضرات کو یہاں بیسک ہیلتھ کئیر ٹپس ضرور شئیر کرنی چاہیے۔ مگر یہ حضرات ایسا کیوں نہیں کرتے؟؟؟
در اصل انسان کے جسم کے دو حصے ہیں ۔ ایک جسم ہے دوسری روح
تو یہ حضرات روح کے معالج ہیں
 
Top