انتخابِ ذوقِ سخن

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محترمین الغزالی۔۔۔۔۔۔!!
زنیرہ گل آپ سب کی خدمت میں حاضر ہے اس امید کے ساتھ کہ آپ سب اللّٰہ کریم کے خاص فضل و کرم کے سائے تلے اپنی زندگی کی راہوں پہ گامزن ہوں گے اور ایمان کے بلند درجات پر ہونگے.

آج سے ہم اِنتخابِ ذوق سخن کے نام سے شاعری کا ایک سلسلہ شروع کر رہے ہیں جس میں ہم آپ کو ایک عظیم الشان ہستی کا نام دے رہے ہیں ۔
اور آپ نے ان کی شان میں شعر یا قطعہ لکھنا ہے۔ اور جج کے فرائض پہلے مقابلے کے لیے محترم ایم راقم صاحب ادا کریں گے۔

پہلے پوسٹ پڑھئیے ۔

آج کی اس عظیم ہستی کا نام ہے "حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہہ "

مصطفےٰ کے جانشینی کا چھڑا جب تذکرہ
نام آیا سب کے لب پر حضرت صدیق کا
( کلیم طارق)

آپ تمام احباب مندرجہ ذیل اصول و ضوابط کے مطابق بیت بازی میں بھرپور شرکت فرمائیں.

1 ) آپ صرف ایک شعر یا قطعہ شامل کر سکتے ہیں .
2 ) شعر یا قطعہ کے ساتھ شاعر کا نام لکھنا لازم ہے.
3 ) احباب کے انتخاب کو داد و تحسین پیش کرنے کے لیے لائک ضرور کریں.
4 ) آپ صرف اُردو رسم الخط میں شعر یا قطعہ لکھ سکتے ہیں.
5 ) قادیانی اور ان کے مواد کو اس مقابلے سے دور رکھیں۔
6 ) پوسٹ کا دورانیہ اتوار اور پیر دو دن ہیں آپ کے پاس پیر کی شام کو نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا .

تو آئیں اور مقابلے میں بھرپور شرکت کریں اور عظیم صحابی رسول ﷺ کو بیت بازی کے ذریعے خراج عقیدت پیش کر کے محفل سجائیں اور بزم کی رونق بڑھائیں

◆◆نوٹ◆◆
جج فیصلہ باہم مشاورت سے کریں گے اور آپ کا لائک بھی فیصلہ بن سکتا ہے اس لیے دوستوں سے کہیں کہ آئیں اور مقابلہ میں بھرپور حصہ لیں۔
 
Last edited:

ایم راقم

وفقہ اللہ
رکن
ماشاءاللّٰه بہت خوب تمام احباب ہمت کریں کچھ نہ کچھ لکھ کر سینڈ کریں تاکہ جس مقصد کے لیے یہ نظام تشکیل دیا گیا ہے وہ تمام احباب کی پوسٹ سے محبتیں سمیٹتے ہوۓ پایہ تکمیل تک پہنچے اور مزید اس طرح کے نظام کو تشکیل دینے میں آسانی ہو ۔
جزاک اللّٰه ۔
ایم راقم
 
ایم راقم

وفقہ اللہ
رکن
وہ انبیاء کے بعد ہیں رتبے میں اولین
حضرت رسول پاک ﷺ کے ٹہرے جو جانشین
کافر ہیں وہ کافر ہیں وہ کافر زنیرہ گلؔ
صدیق ترے نام کے جو بھی ہیں منکرین

زنیرہ گلؔ
کمال لاجواب۔ صدیق ترے نام کے جو بھی ہیں منکرین
 
ایم راقم

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ۔
بندہ ناچیز ایم راقم خاکسار عرض گزار ہے ۔
آپ احباب کو معلوم ہی ہے کہ بیت بازی کا موضوع سیدنا صدیق اکبر کی بابرکت ذات تھی ۔ کون صدیق اکبر جو نبی ﷺ کی دعوت پہ پہلا مسلمان بنا جو واقعہ معراج کو بغیر دلائل و سوالات کے اس کے سچے ہونے کی تصدیق کرے جو بلال حبشی کو مشرکین مکہ سے خرید کر آزاد کراۓ جس نے نبی کی خاطر بہت سی ماریں تکالیفیں برداشت کیں لیکن نبی کا دامن رحمت نہ چھوڑا جس نے نبی سے ہر پل وفائیں کی دعا ہے اللہ ہمیں سیدنا صدیق اکبر کا پکا سچا حبدار بناۓ آمین۔
ہر اک مقام پہ بوبکر کا مقام ملے۔
خدا کا عرش سے بھیجا انھیں سلام ملے۔

مصلہ جن کو نبی پاک نے دیا خود ہے۔
نبی کے بعد ابوبکر ہی امام ملے۔
ایم راقم۔
الحمدللہ میں ان تمام احباب کا۔شکر گزار ہوں جنھوں نے انتخابِ ذوقِ سخن میں ہونے والے بیت بازی مقابلے میں حصہ لیا اور بہت احسن طریقے سے سخن آزمائی کی اللہ آپ کے علم اور قلم میں ڈھیروں برکتیں عطا فرماۓ۔ بندہ ناچیز تو اس بات کا اہل ہی نہیں تھا کہ جج کا عہدہ ملے مگر انتظامیہ کے فیصلے کو سر تسلیم خم کرتے ہوۓ قبول کرنا پڑا سو آج کہ ہمارے مقابلہ بیت بازی میں تین پوزیشنز بنیں گی ۔
اول پوزیشن۔
زنیرہ گل صاحبہ۔
دوم پوزیشن۔
مولنا داؤد الرحمان صاحب۔
سوم پوزیشن۔
طاہرہ فاطمہ صاحبہ۔
سو اگلے مقابلے کے لیے زنیرہ گل صاحبہ جج کا فریضہ انجام دیں گی۔

جزاکم اللہ
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔ میں جیت گئی ہائے اللہ
اب ایک معصوم سی جج صاحبہ اگلے مقابلے کے لیے مضمون دینے والی ہے بس وہ انعام والی ٹرافی مل جائے گھر لے جاکر دکھانی ہے سب کو۔
میرا نام اول آیا اس لیے زیادہ تعریف نہیں کرونگی جج کی ورنہ ملی بھگت کا الزام لگ جائے گا ہاہاہاہاہا
دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو بہت بہت مبارک ہو
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
محترمین الغزالی فورم۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
جیسا کہ آپ کے علم میں ہےکہ الغزالی فورم پر ’’انتخاب ذوق سخن ‘‘ کے عنوان سے ایک مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں صارفینِ الغزالی نے بھرپور حصہ لیا اور یہ مقابلہ احسن انداز سے انجام کو پہنچا ۔
سب سے پہلے جنہوں نے اس مقابلہ میں حصہ لیا اور جنہوں نے اس مقابلہ کا انعقاد کیا ان سب کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔اور جنہوں نے مفیدمشوروں سے نوازا ان کا بھی تہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں۔
مقابلہ کے بعدالحمداللہ نتائج کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔
مقابلہ: انتخاب ذوق سخن
عنوان:افضل البشر بعدالانبیاء ،خلیفہ اول،خلیفہ بلافصل،امیرالمؤمنین سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
حصہ لینے والے شرکاء کی تعداد: 6
کامیاب شرکاء کی تعداد : 3
جج مقابلہ: محترم ایم راقم صاحب

انعامات تقسیم بدست سلطان ِالغزلی

پہلا انعام ’’محترمہ زنیرہ عقیل صاحبہ‘‘ کوپہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ’’الغزالی فورم‘‘ کی طرف سے ایک چمچماتی ٹرافی پیش کی جاتی ہے۔
zz_page-0005.jpg
اور سلطنت الغزالی کی طرف سے ایک میڈل بھی دیا جاتا ہے۔
zz_page-0001.jpg

اگلا انعام’’ محترمہ طاہرہ فاطمہ صاحبہ‘‘کو اس مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ’’الغزالی فورم‘‘ کی طرف سے ایک خوبصورت ٹرافی پیش کی جاتی ہے۔

zz_page-0004.jpg

تمام کامیاب امیدواروں کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتاہوں۔جنہوں نے اس مقابلہ میں بھرپور حصہ لیا ان سب کا شکریہ ادا کرتاہوں اور ان سے گزارش کرتاہوں آپ یونہی حصہ لیتے رہیں ان شاءاللہ جلد یہ انعامات آپ کی جھولی میں بھی گِر سکتے ہیں۔
تو آگے بڑھیے اور پوری توانائی ساتھ مقابلہ ’’انتخاب ذوق سخن‘‘میں حصہ لیجئے اور انعام کے حقدار بن جائیے۔
 
452 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
اور سلطنت الغزالی کی طرف سے ایک میڈل بھی دیا جاتا ہے۔
453 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

اگلا انعام’’ محترمہ طاہرہ فاطمہ صاحبہ‘‘کو اس مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ’’الغزالی فورم‘‘ کی طرف سے ایک خوبصورت ٹرافی پیش کی جاتی ہے۔

456 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

محترمہ گل صاحبہ بہت مبارکاں ٹرافی اور میڈل تو لے لیا مگر آپ کی طرف سے منہ میٹھا نہیں ہوا
 
ہائے ماشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔ بہت خوبصورت کپ ہے
بہت بہت شکریہ جناب
اللہ جزائے خیر دے آمین
 
Top