پاکستان میں نئی تاریخ رقم، سینہ کھولے بغیر دل کی کامیاب سرجری

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
پاکستان کے شعبہ طب میں تاریخ رقم، شیخ زید ہسپتال میں سینہ کھولے بغیر ایک کٹ کے ذریعے دل کا بائی پاس آپریشن کامیاب، آپریشن کو امریکہ کے ماہر دل ڈاکٹر فیاض ہاشمی اور انچارج شعبہ دل شیخ زید ڈاکٹر عقیل احمد نے 4گھنٹے کی طویل سرجری کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچایا اس موقع پر ڈاکٹر عقیل احمد کا کہنا تھا اس طریقہ آپریشن میں سینے کی ہڈی کو کاٹنے کی بجائے ایک چھوٹے سوراخ کے ذریعے کٹ لگا کر مکمل کیا جاتا ہے،کٹ کا نشان بہت چھوٹا اور نظر نہ آنے والا زخم ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو بہت کم خون کی ضرورت محسوس ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے تین دن بعد مریض گھر شفٹ جبکہ ایک ہفتے بعد وہ اپنا معمول کا کام شروع کردیتا ہے۔
 
Top