کھانا پکاتے ہوئے سالن میں دہی ملانے کے اصول

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
اکثر اوقات دیسی کھانوں میں دہی کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے کھانوں میں مزید ذائقہ اور خوبصورتی آ جاتی ہے، مگر کوکنگ کے دوران دہی کے صحیح استعمال سے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
اکثر شکایت کی جاتی ہے کہ کھانا پکانے کے دوران اگر اس میں دہی شامل کر لیا جائے تو دہی پھٹ جاتا ہے جس سے نہ صرف کھانے کے ذائقے بلکہ شکل میں بھی فرق آ جاتا ہے۔
کھانا بنانے کے ماہر افراد (شیف) کی جانب سے کھانے میں دہی شامل کرنے سے متعلق شیئر کیے جانے والے 3 اصول مندرجہ ذیل ہیں:

اصول نمبر ایک

شیف کے مطابق گریوی، سالن، بریانی یا کسی بھی پکوان میں دہی شامل کرنے سے قبل دہی کو مکمل طور پر پھینٹ لیں، دہی کے استعمال سے قبل یہ مکمل طور پر یکجان ہونا چاہیے، اس سے دہی نہ ہی پھٹے گا اور نہ ہی کھانا خراب ہوگا۔

اصول نمبر دو

جب دہی اپنے پکوان میں شامل کرنے لگیں تو چولہے کو بند کر لیں یا آنچ نہایت کم کر لیں۔
شیف کے مطابق دہی ڈالتے ہوئے سالن میں اُبال نہیں آنا چاہیئے۔

اصول نمبر 3

شیف کے مطابق جیسے ہی گریوی میں دہی شامل کریں، سالن میں چمچ اس وقت تک ہلاتے رہیں جب تک کہ دہی اچھی طرح سے پکوان کے ساتھ یکجان نہ ہو جائے۔
اس کے بعد دیگچی کے نیچے آنچ آہستہ آہستہ سالن کے اُبلنے تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
 
Top