جھوٹی خبروں پرکون زیادہ یقین کرتاہے جوان یابوڑھے؟

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بوڑھے افراد نوجوانوں کے مقابلے میں جھوٹی خبروں پر زیادہ یقین کرتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ جھوٹی خبروں کا شکار ہونے کے جسمانی، جذباتی اور مالی نتائج بھی ہوتے ہیں خاص طور پر ان عمر رسیدہ افراد کے لیے جن کے پاس زندگی بھر کی جمع پونجی ہو اور انہیں سنگین طبی مسائل کا سامنا ہو۔یونیورسٹی آف فلوریڈا میں پوسٹ ڈاکٹریٹ نفسیاتی ماہر اور تحقیق کے سرکردہ مصنف، ڈیڈم پیلیوینگلو نے کہا کہ تحقیق کا مقصد سچی اور جھوٹی خبروں کا تعین کرنے میں عمر کے فرق کا پتہ لگانا تھا۔انہوں نے یونیورسٹی کی نیوز ریلیز میں کہا کہ ہم خاص طور پر یہ اس لیے جاننا چاہتے تھے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ زیادہ تر لوگ اپنی علمی صلاحیتوں میں کچھ کمی کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ محصول معلومات پر کارروائی کرنے کی دماغی صلاحیتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔مذکورہ بالا مطالعہ Experimental Psychology جرنل میں شائع ہوا ہے اور تحقیق مئی اور اکتوبر 2020 کے درمیان کی گئی تھی جس میں 61 سے 87 برس کے افراد اور کالج کے طلباء کا گروپ شامل تھا۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی

مریم بی بی

وفقہ اللہ
رکن
کیا یہ واقعی سچ ہے؟؟؟
ایک تجربہ کرتے ہیں۔
یہ طاہرہ فاطمہ کی پوسٹ "کیا آپ بتا سکتے ہیں؟" کا لنک ہے۔
اس میں ایک تصویر ہے او راس کے اوپر کچھ ہندسے ہیں۔ اس میں یہ بتانے کو کہا گیا ہے کہ کتنے ہندسے ہیں۔
اورساتھ ہی ایک اور پوسٹ ہے وہ درج ذیل ہے۔
"اس تصویر میں آپ کو کچھ ایسے نمبرز دکھائی دے رہے ہیں جو کہ آپ کی شخصیت سے متعلق بہت کچھ بتا رہے ہیں۔ اگر آپ نے بھی اس تصویر میں فورا سے 3452839 کے ہندسے کو پہچان لیا تو آپ کی نظر باز جیسی ہے، جو کہ ہر چیز کو بھانپ لیتی ہے۔ایسے لوگ ان لوگوں میں شامل ہوتے ہیں جو کہ ہر معاملے میں گہری نگاہ رکھتے ہیں اور اپنے مخالف کے بارے میں ہر قسم کی معلومات رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ دنیا میں کیا چل رہا ہے اس حوالے سے مکمل خبر رکھتے ہیں۔ ان لوگوں کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ان کی حاضر دماغی کے سب قائل ہوتے ہیں۔لیکن اگر آپ نے اس تصویر میں وقت لگا کر یہ پہچانا ہے کہ اس تصویر میں 4528 کے ہندسے ہی ہیں، تو آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جو کہ اپنا کام مکمل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، اپنا وقت لگاتے ہیں، کوشش بھی کرتے ہیں مگر کہیں نا کہیں مار کھا جاتے ہیں۔ لیکن ایسے لوگ ہر بار کچھ ایسا سبق ضرور سیکھتے ہیں جو کہ انہیں آگے مدد فراہم کرتا ہے۔ویسے اس تصویر میں 3452839 کے ہندسے موجود ہیں، دراصل 4528 کے ہندسے اتنے واضح ہیں کہ دیگر ہندسے معلوم نہیں ہو رہے ہیں۔"

اب آپ بتائیں کہ انھوں نے یہ جو بھی کہا ہے آپ اس سے کتنا متفق ہیں؟ مطلب آپ نے اس پر کتنا یقین کیا ہے؟ کیا آپ کے ساتھ ایسا ہی ہے جو انھوں نے کہا ہے؟
30 جو ن تک دیکھتے ہیں کتنے جوابات آتے ہیں۔
درج ذیل معلومات فراہم کرنا ضروری ہوتی ہے۔ کسی بھی تجربہ کے لیے۔
نام، عمر، رتبہ (کوئی پیشہ، یا جو معلومات آپ دے سکیں)، سوالات کے جواب
سوال:
آپ اس خبر پر یقین رکھتے ہیں؟
کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے؟
آپ نے ا س خبر کو آگے کتنے لوگوں تک پہنچایا؟

سیمپل: الغزالی فورم
 
فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
آپ اس خبر پر یقین رکھتے ہیں؟
کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے؟
آپ نے ا س خبر کو آگے کتنے لوگوں تک پہنچایا؟
نام: فاطمہ زہرا
عمر: 22
رتبہ: ایم بی بی ایس(سٹوڈنٹ)
جوابات:
نہیں
نہیں
کسی کو بھی نہیں
یہ بات بالکل صحیح ہے کہ زیادہ عمر کے افراد جھوٹی باتوں پر کم عمر افراد کی نسبت زیادہ جلدی یقین کرتے ہیں۔
ہم نے خود یہ عملی طور پر تجربہ کر کے دیکھا ہے۔ ہمیں ایک چھوٹا سا ٹاسک دیا گیا تھا۔ اس ٹاسک میں ہم لوگوں نے لوگوں کی مینٹل سٹیٹ کے بارے میں تحقیق کرنی تھی۔ چھوٹا سا تجربہ تھا۔ اس تجربے میں ہماری سٹوڈنٹ کی ٹیم نے "میگما راکس" اور "مون سٹونز" کا نام لگا کر عام پتھروں کو بیچا تھا۔ اور ان عام پتھروں کی خریداری میں زیادہ تعداد تقریبا زیادہ عمر کے لوگوں کی تھی۔ اور وہ صرف اکیلے نہیں بلکہ اوروں کو بھی خریداری کروانے آئے تھے۔
ان کاموں کو "شاٹ گن " اور "رابرٹ تھروز" وغیرہ کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔ اور یہ جو اوپرنمبرز کے ذریعے شخصیت کی تحقیق کی بات ہے وہ بھی انھیں "ٹرکس" میں سے ایک ہے۔ ورنہ آپ خود ہی سوچیں کہ کیا نمبرزکا بتانا یا نہ بتانا آپ کی شخصیت کا تعین کیسے کر سکتا ہے؟
 
Last edited:

سید جواد حیدر شاہ

وفقہ اللہ
رکن
آپ اس خبر پر یقین رکھتے ہیں؟
کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے؟
آپ نے ا س خبر کو آگے کتنے لوگوں تک پہنچایا؟
نام: سید جواد حیدر شاہ
رتبہ: انجینئرنگ (طالب علم)
جواب:
نہیں
نہیں
میرے خیال میں 3لوگوں کو
 
فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
درج ذیل معلومات فراہم کرنا ضروری ہوتی ہے۔ کسی بھی تجربہ کے لیے۔
نام، عمر، رتبہ (کوئی پیشہ، یا جو معلومات آپ دے سکیں)، سوالات کے جواب
سوال:
آپ اس خبر پر یقین رکھتے ہیں؟
کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے؟
آپ نے ا س خبر کو آگے کتنے لوگوں تک پہنچایا؟
نام: طاہرہ فاطمہ
رتبہ: طالب علم
1: نہیں رکھتی
2: نہیں، مگر ہم نے سارے نمبرز تو نہیں مگر 6 ڈھونڈ لیے تھے۔
3: 5 لوگوں تک۔ مگر اس تصویر کی حقیقت واضح کرتے ہوئے۔ کہ وہ ایک "ایلوژن" ہے۔ اور اس کو ترچھا دیکھنے سے سارے نمبر واضح طور پر نظر آئيں گے۔
 
فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
میرے خیال میں تضاد ہمیشہ رہے گا۔ اگر آپ زائد العمر لوگوں سے پوچھوگے تو وہ اپنے حق میں جواب دیں گے کہ ہمارے پاس زیادہ تجربہ ہے تم بچوں کو کیا پتا۔ اور جب آپ کم عمر والوں سے پوچھو گے تو وہ کہیں گے ہم زیادہ تحقیق کرتے ہیں بوڑھے لوگو ں کو کیا پتا۔ کوئی بات مانے گا ہی نہیں ۔ ہاں اگر ایمانداری سے کام لیا جائے تو ہو سکتا ہے بات بن جائے۔
یہ میری رائے ہے۔
 
نہیں ایسا نہیں ہے. یہی بات تو اس تجربے سے معلوم کرنی ہے.
لگتا ہے سمجھ میں نہیں آیا.
دیکھیں آپ تھوڑی دیر کے لیے اپنے سب سے پہلے پیغام کو نظر انداز کریں کیونکہ وہ نتیجہ ہے. ٹیسٹ مریم کی پوسٹ ہے اور رزلٹ آنا باقی ہے.
اس لیے انتظار..... کریں
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
میرے خیال میں تضاد ہمیشہ رہے گا۔ اگر آپ زائد العمر لوگوں سے پوچھوگے تو وہ اپنے حق میں جواب دیں گے کہ ہمارے پاس زیادہ تجربہ ہے تم بچوں کو کیا پتا۔ اور جب آپ کم عمر والوں سے پوچھو گے تو وہ کہیں گے ہم زیادہ تحقیق کرتے ہیں بوڑھے لوگو ں کو کیا پتا۔ کوئی بات مانے گا ہی نہیں ۔ ہاں اگر ایمانداری سے کام لیا جائے تو ہو سکتا ہے بات بن جائے۔
یہ میری رائے ہے۔
یہ تجربہ مجھے بھی ہوا
 
Top