انتخاب ِ ذوق سخن -4

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

محترمین الغزالی۔۔۔۔۔۔!!
اِنتخابِ ذوق سخن کے شاندارمقابلے جاری ہیں اور حسب معمول زنیرہ گل آپ سب کی خدمت میں ایک بار پھر سے حاضر ہے ایک نئے مقابلے کے ساتھ۔

آج کے اِنتخابِ ذوق سخن کے جج اصول و قواعد کے اعتبار سے جو قرار پائے ہیں وہ ہیں محترم محمد داؤدالرحمٰن علی صاحب ۔

پہلے پوسٹ پڑھئیے ۔

آج کے انتخاب ذوق سخن کے لیے ہم نے جس لفظ کا انتخاب کیا ہے وہ ہے ہمارے پیارے آقا حضرت رسول ِعربی محمد مصطفیٰ ﷺ کا اسم مبارک۔۔۔۔۔ "محمدﷺ "

کی محمدﷺ سے وفا توُ نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ


آپ تمام احباب مندرجہ ذیل اصول و ضوابط کے مطابق بیت بازی میں بھرپور شرکت فرمائیں.

1 ) آپ صرف ایک شعر ، قطعہ، غزل یا نظم شامل کر سکتے ہیں .
2 ) شعر ، قطعہ اور نعت کے ساتھ شاعر کا نام لکھنا لازم ہے.
3 ) احباب کے انتخاب کو داد و تحسین پیش کرنے کے لیے لائک ضرور کریں.
4 ) آپ صرف اُردو رسم الخط میں شعر ، قطعہ اور نعت لکھ سکتے ہیں.
5 ) قادیانی اور ان کے مواد کو اس مقابلے سے دور رکھیں۔
6 ) پوسٹ کا دورانیہ جمعہ کی شام تک ہے اس کے بعد نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا .

تو آئیں اور مقابلے میں بھرپور شرکت کریں آقاﷺ کو بیت بازی کے ذریعے خراج عقیدت پیش کر کے محفل سجائیں اور بزم کی رونق بڑھائیں

◆◆نوٹ◆◆
جج فیصلہ باہم مشاورت سے کریں گے اور آپ کا لائک بھی فیصلہ بن سکتا ہے اس لیے دوستوں سے کہیں کہ آئیں اور مقابلہ میں بھرپور حصہ لیں۔
 

فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
میں اک ادنی سا امتی ھوں ، میں کیسے ان کامقام لکھوں
خداسے الفاظ سحر عطا ھوں، تومیں ان کاکلام لکھوں
پتہ نہیں کہ یہ میری عقیدت ، یاان سے نسبت کاسلسلا ھے
کہ روضہ جب تک نہ دیکھ پاؤں، بہشت کو ناتمام لکھوں
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
(احمد ندیم قاسمی)
 

سید جواد حیدر شاہ

وفقہ اللہ
رکن
نماز اچھی،زکوۃ اچھی ،کلمہ اچھا اور حج بھی اچھا
مگر باوجود ان سب کے میں مسلماں ہو نہیں سکتا
نہ جب تک کٹ مروں رسول اللہ کی حرمت پر
خدا شاہد ہے ،کامل مرا ایماں ہو نہیں سکتا۔
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
(مولانا ظفر علی خان)
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
زمیں میلی نہیں ہوتی زمن میلا نہیں ہوتا
محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا

محبت کملی والےﷺ سے وہ جذبہ ہے سنو لوگو
یہ جس من میں سما جائے وہ من میلا نہیں ہوتا

نبی ﷺکے پاک لنگر پر جو پلتے ہیں کبھی ان کی
زباں میلی نہیں ہوتی سخن میلا نہیں ہوتا

میرے آقا ﷺکی الفت تو بدن کو جگمگاتی ہے
کبھی اہل محمﷺد کا بدن میلا نہیں ہوتا

گلوں کو چوم لیتے ہیں سحر نم شبنمی قطرے
نبی ﷺکی نعت سن لیں تو چمن میلا نہیں ہوتا

جو نام مصطفےٰ ﷺ چومیں کبھی دکھتی نہیں آنکھیں
پہن لے پیار جو انکا بدن میلا نہیں ہوتا

میں نازاں تو نہیں فن پر مگر ناصر یہ دعویٰ ہے
ثنائے مصطفےٰ ﷺ کرنے سے فن میلا نہیں ہوتا

سید ناصر حسین چشتی
 

مریم بی بی

وفقہ اللہ
رکن
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبی کر دیا
میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا

ذکر سرکار کی ہیں بڑی برکتیں مل گئیں راحتیں عظمتیں رفعتیں
میں گنگار تھا بے عمل تھا مگر مصطفی نے مجھے جنتی کر دیا

لمحہ لمحہ ہے مجھ پر نبی کی عطا دوستو اور مانگوں میں مولا سے کیا
کیا یہ کم ہے کہ میرے خدا نے مجھے اپنے محبوب کا امتی کردیا

جو بھی آیا ہے محفل میں سرکار کی حاضری مل گئی جس کو دربار کی
کوئی صدیق فاروق عثمان ہوا اور کسی کو نبی نے علی کر دیا

جو در مصطفی کے گدا ہو گئے دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گئے
ایسی چشم کرم کی ہے سرکار نے دونوں عالم میں ان کو غنی کردیا

کوئی مایوس لوٹا نہ دربار سے جو بھی مانگا ملا میری سرکار سے
صدقے جاوں نیازی میں لج پال کے ہر گدا کو سخی نے سخی کر دیا

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

(عبدالستار نیازی)
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا جو کرم مجھ پہ میرے نبی کر دیا
میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا

ذکر سرکار کی ہیں بڑی برکتیں مل گئیں راحتیں عظمتیں رفعتیں
میں گنگار تھا بے عمل تھا مگر مصطفی نے مجھے جنتی کر دیا

لمحہ لمحہ ہے مجھ پر نبی کی عطا دوستو اور مانگوں میں مولا سے کیا
کیا یہ کم ہے کہ میرے خدا نے مجھے اپنے محبوب کا امتی کردیا

جو بھی آیا ہے محفل میں سرکار کی حاضری مل گئی جس کو دربار کی
کوئی صدیق فاروق عثمان ہوا اور کسی کو نبی نے علی کر دیا

جو در مصطفی کے گدا ہو گئے دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گئے
ایسی چشم کرم کی ہے سرکار نے دونوں عالم میں ان کو غنی کردیا

کوئی مایوس لوٹا نہ دربار سے جو بھی مانگا ملا میری سرکار سے
صدقے جاوں نیازی میں لج پال کے ہر گدا کو سخی نے سخی کر دیا

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

(عبدالستار نیازی)
محمد ﷺ کا نام ضروری ہے
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ مقابلہ ’’انتخاب ذوق سخن 4‘‘ کے جج کی کرسی سلطان عالی مقام کے حوالہ کی گئی،امور سلطنت و دیگر مصروفیات کے باعث سلطان عالی مقام کو اس کرسی پر براجمان ہونے میں وقت لگا۔ اس تاخیر پر میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔
مقابلہ ’’انتخاب ذوق سخن 4‘‘ میں کل سات اراکین نے حصہ لیا۔ اس مقابلہ کے اصول تھا کہ اشعار میں لفظ ’’محمدﷺ‘‘ آنا ضروری ہے ۔ اور جن کے اشعار میں اصول ٹوٹا انہیں اس مقابلہ سے خارج کیا جاتا ہے۔لہذافاطمہ زہرا، سید جواد حیدر شاہ، مریم بی بی کا نام مقابلے سے خارج ہیں کیوں کہ انہوں نے محمدﷺ کے نام کا ذکر نہیں کیا اپنے اشعار میں۔
مقابلہ ’’انتخاب ذوق سخن 4‘‘میں جنہوں نے اوال پوزیشن حاصل کی ہے ان کا نام ہے۔
محترمہ فاطمہ طاہرہ صاحبہ
میری طرف سے محترمہ طاہرہ فاطمہ صاحبہ کو مقابلہ ’’انتخاب ذوق سخن 4‘‘ میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر بہت بہت مبارک ہو ۔
اور یہ چمچماتی ٹرافی محترمہ طاہرہ فاطمہ صاحبہ کو پیش کی جاتی ہے۔
zz_page-0006.jpg




مقابلہ ’’انتخاب ذوق سخن 4‘‘میں جنہوں نے دوم پوزیشن حاصل کی ہے ان کا نام ہے۔
محترمہ زنیرہ عقیل صاحبہ
میری طرف سے محترمہ زنیرہ عقیل صاحبہ کو مقابلہ ’’انتخاب ذوق سخن 4‘‘ میں دوم پوزیشن حاصل کرنے پر ڈھیر ساری مبارک باد ۔
اور یہ خوبصورت ٹرافی محترمہ زنیرہ عقیل صاحبہ کے نام
zz_page-0003.jpg
مقابلہ ’’انتخاب ذوق سخن 4‘‘میں جنہوں نے سوم پوزیشن حاصل کی ہے ان کا نام ہے۔
محترم راقم صاحب
میری طرف سے محترم راقم صاحب کو مقابلہ ’’انتخاب ذوق سخن 4‘‘ میں سوم پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک ہو ۔
اور یہ ٹرافی محترم راقم صاحب کو پیش کی جاتی ہے۔
zz_page-0004.jpg

مقابلہ کے اصول کے مطابق محترمہ طاہرہ فاطمہ صاحبہ کو مقابلہ’’انتخاب ذوق سخن 5‘‘ کا جج مقرر کیا جاتا ہے۔
 
Top