نقوشِ رفتگان ۔۔۔۔۔ مفتی محمد تقی عثمانی

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کتاب کا مختصر تعارف بھی ڈالنا تھا
نقوش رفتگاں میں ان ٨٨ شخصیات کی سوانح ، اوصاف و کمالات اور ان کے ساتھ گذرے ہوۓ واقعات بیان کیے گئے ہیں ، جن کے ساتھ مفتی تقی عثمانی صاحب کا کسی بھی نوعیت کا تعلق رہا ۔ ان میں سے چند نمایاں شخصیات ظفر احمد عثمانی ، محمد شفیع دیوبندی ، عبد الماجد دریابادی ، محمد زکریا کاندھلوی ، محمد طیب قاسمی ، محترم فہیم عثمانی ، ڈاکٹر محمد عبدالحئی ، محمد ضیاء الحق ، عبد الفتاح ابو غدہ اور ابو الحسن علی حسنی ندوی ہیں۔ان شخصیات کی وفات کے بعد مفتی تقی عثمانی نے ماہنامہ البلاغ کراچی میں اپنے طبعی تاثرات بیان کیے ، جن میں ان کے اوصاف و کمالات اور ان کے ساتھ گذرے ہوۓ واقعات شامل ہوتے تھے ، بعد ازاں احباب در فقاء کی فرمائش پر ان مضامین کو نقوش رفتگاں کے عنوان سے کتابی صورت میں شائع کیا گیا ۔ مفتی تقی عثمانی کے بیٹے مولوی عمران اشرف نے البلاغ کی پرانی فائلوں سے ان مضامین کو اکٹھا کر کے کتابی صورت دی ہے۔انہوں نے ہر شخصیت کے تعارف کے بعد البلاغ کی جلد اور شمارہ نمبر ذکر کرنے کا اہتمام کیا ہے ، نیز فہرست مضامین میں ان شخصیات کے اسمائے گرامی اور سنین وفات بھی بیان کیے ہیں ۔ کتاب مجلد ہے اور عمدہ کاغذ کے ٦٨٩ صفحات پر مکتبہ معارف القرآن کراچی سے ١٤٣٥ھ میں شائع ہوئی ہے
 
Top