غیر منقوط جملے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

آج محترم مولانا نورالحسن انور صاحب نے شیخ ابو زید سروجی کا ذکر کیا تو ذہن میں خیال آیا کہ ایک نئی لڑی بنائی جائے جس میں ہم سب غیر منقوط جملے لکھیں گے۔

جیسا کہ

1) اللہ ہمارا مالک ہے۔
2) ادھر گرمی ہے۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
ہر دم درود سرورؐ عالم کہا کروں
ہر لمحہ محو روئے مکرم ؐرہا کروں
اسم رسولؐ ہوگا، مداوائے درد دل
صل علیٰؐ سے دل کے دکھوں کی دوا کروں
ہر سطر اس کی اسوہ ہادیؐ کی ہو گواہ
اس طرح حال احمدؐ مرسل کہا کروں
معمور اس کو کر کے معرا سطور سے
ہر کلمہ اس کا دل کے لہو سے لکھا کروں
گو مرحلہ گراں ہے، مگر ہو رہے گا طے
اسم رسولؐ سے ہی در دل کو وا کروں
ہر دم رواں ہو دل سے درودوں کا سلسلہ
طے اس طرح سے راہ کا ہر مر حلا کروں
دے دوں اگر رسول مکرم ؐ کا واسطہ!
دل کی ہر اک مراد ملے، گر دعا کروں
اس کے علاوہ سارے سہاروں سے ٹوٹ کر
اللہ کے کرم کے سہارے رہا کروں
ہو کر رہے گا سہل، ہر اک مرحلہ کڑا
اللہ کے کرم کا اگر آسرا کروں
اردو کو اک رسالۂ الہام دوں ولی
لوگوں کو دور ہادی عالم عطا کروں
محمد ولی
مدح رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مولانا ولی رازی کی سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی غیر منقوط کتاب " ہادیٔ عالم" سے ماخوذ ہے۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
وہ محکوموں کا حامی اور مدد گار
وہ محکوموں کا ہمدم اور روادار
وہ اُمّی اور وہ امّ الکلامی
کرے اللہ سے وہ ہمکلامی
عصا اسلام کا وہ کملی والا
وحی اللہ کی اس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حوالہ
سرودِ لا الہٰ اس کا دمامہ
کمالِ آ گہی، اُس کا عمامہ
وہ صالح ،صلح کُل ،مسعود و محمود
وہی ہے حاصلِ آ رام و آ سود
وہ عاصم عدل کی سوداگری کا
اسی کے سر ہے سہرا،سروری کا
وہی اولادِ آ دم کا موکد
وہی احمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہی محمود و حامد
وہی ہمدم وہی ہر دکھ کا مرہم
درود اس کا ہمارا ورد ہر دم
سلام اے داعیِ وحی ِ الٰہی
سلام اے لا و الّا کی گواہی
سلام اے صلح کامل کے مدرس
سلام اے عدلِ دائم کے مو سس
کامران اعظم سوہدروی کا غیر منقوطہ نعتیہ مجموعہ کلام 2009ء میں شائع ہوا،
 

محمدشعیب

وفقہ اللہ
رکن
مدح رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مولانا ولی رازی کی سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی غیر منقوط کتاب " ہادیٔ عالم" سے ماخوذ ہے۔
غالبا یہ پوری کتاب بغیر نقطے سے لکھی گئی ہے
 

محمدشعیب

وفقہ اللہ
رکن
؟؟؟؟؟؟
مولانا محمد ولی رازیؒ کی کتاب "ہادی عالم"سیرت طیبہ ﷺ پر پہلی غیر منقوط کتاب ہے اس کتاب کی سب سے خاص بات یہ ہے اس پوری کتاب میں کوئی نقطہ والا حرف موجود نہیں
غالبا فورم پر یہ کتاب موجود ہے۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مولانا محمد ولی رازیؒ کی کتاب "ہادی عالم"سیرت طیبہ ﷺ پر پہلی غیر منقوط کتاب ہے اس کتاب کی سب سے خاص بات یہ ہے اس پوری کتاب میں کوئی نقطہ والا حرف موجود نہیں
غالبا فورم پر یہ کتاب موجود ہے۔
لڑی کا اصول ٹوٹا ہے
 
Top