سچے موتی!

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
جب کوئی ہمارا پیارا بیمار ہو جاتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ یہ ایک امتحان ہے۔
اور جب کوئی ہمارا ناپسندیدہ شخص وہ بیمار ہو جائے تو ہم اسے سزا کہتے ہیں۔
خدا کی تقدیر کو اپنی خواہشات کے مطابق تقسیم کرنے سے بچو ۔ ۔ ۔!!!
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
دنیا تعلیم یافتہ لوگوں سے بھر گئی،مگر انسانیت سے خالی ہوگئی۔
پہلے پہل دو لوگ آپس میں لڑتے تو تیسرا صلح کراتا تھا۔
آج دو لوگ آپسی لڑتے ہیں تو تیسرا ویڈیوز بناتا ہے۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
زندگی کیسی بھی دُشوار ہوئی اور حیات کتنی ہی کٹھن رہی، لیکن ایک دن سب تکلیفیں ختم ہوجائیں گی مگر اطمینان صرف دو چیزوں سے وابستہ ہے، ایک یہ کہ آپ اخلاص سے چلتے رہیں کسی سے زیادتی نہ ہو اور دوسرا آپ یقین رکھیں کہ اللہ سب جانتا ہے، اور آپ کا ہر عمل اس کی بارگاہ میں ایک قیمت رکھتا ہے۔
 
Top