سچے موتی!

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
یہ غم اور مصائب ہمیں ہماری اوقات میں رکھنے کے لیے آتے ہیں، کبھی ہم انا میں اڑنے لگتے ہیں یا جفا میں حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں تو یہ ہمیں ہمارے مقام تک واپس چھوڑنے کے لیے آ جاتے ہیں۔ (اشفاق احمد)
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
ماں کی آنکھوں سے ہمیشہ محبت ٹپکتی ہے جبکہ باپ آنکھوں سے اظہار کیے بغیر محبت کرتا ہے۔
ماں زندگی بخشتی ہے جبکہ باپ جینے کا سلیقہ عطا کرتا ہے۔
ماں روٹی اور کھانا کھلاتی ہے جبکہ باپ روٹی اور کھانے کی قیمت کا احساس دلاتا ہے۔
ماں دنیا سے متعارف کرواتی ہے جبکہ باپ دنیا کو آپ سے متعارف کرواتا ہے۔
ماں اپنی ذات پر توجہ رکھنا سکھاتی ہے جبکہ باپ ذمہ داریوں پر توجہ رکھنا سکھاتا ہے۔
ماں گرنے سے بچاتی ہے جبکہ باپ گر کر سنبھلنا سکھاتا ہے۔
ماں پیروں پر چلنا سکھاتی ہے جبکہ باپ زندگی کے نشیب و فراز مین اپنے بل بوتے پہ چلنا سکھاتا ہے۔
ماں اپنے تجربات سے سکھاتی ہے جبکہ باپ نئے تجربات کرنے کا حوصلہ پیدا کرتاہے۔
ماں کی محبت کا اندازہ دنیا میں آنکھ کھولتے ہی ہو جاتا ہے جبکہ باپ کی محبت کا اندازہ خود باپ بننے کے بعد ہوتا ہے۔
 
Top