سچے موتی!

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
امیر آدمی غصہ کرے تو "صاحب کا بی پی ہائی ہو گیا ہے اور جب غریب آدمی غصہ کرے تو "اس کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔
جیب بھاری ہو تو دشمن بھی خطائیں معاف کر دیتے ہیں اور اگر ہاتھ خالی ہوں تو سگے بہن بھائی بھی سلام نہیں کرتے۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
زندگی میں کسی کا انتظار مت کیجئےکہ کوئی ہو گا جو آپ کی بھی فکر کرے گا۔ اپنی فکر خود کیجئے۔کبھی خود ہی خود کو وی آئی پی پروٹوکول دینا چاہیے ۔کبھی ایک کپ چائے بنائیے اور اپنے پسندیدہ کپ میں ڈال کر گھر کے سب سے پر سکون کونے میں بیٹھ کر انجوائے کیجئے۔ یقین مانئیے بہت اچھا لگے گا۔وہ چھوٹی چھوٹی خواہشات جو زندگی کی الجھنوں میں کہیں گم ہو جاتی ہیں انکو پورا کرنے کے لئے وقت نکالیں کیونکہ آپ سے بڑھ کر آپ کا اپنا اور کوئی نہیں ہے۔
 

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
3 سال کی عمر میں ہم کہتے تھے ،ماں ماںماں۔
10 سال کی عمر میں ، امی آپ کہاں ہیں ؟
16 سال کی عمر میں اف امی آپ میری اتنی فکر نہ کیا کریں۔
20 سال کی عمر میں ،اب مجھے اس گھر میں نہیں رہنا ،بس۔۔۔
25 سال کی عمر میں ،امی ایک تو آپ بولتی بہت ہیں۔
35 سال کی عمر میں ،میں اپنی ماں کو کھونا نہیں چاہتا۔
50 سال کی عمر میں ،میں اپنا سب کچھ لُٹانے کو تیار ہوں ،بس کوئی میری ماں کو واپس لے آئے۔۔۔
 
Top