أمر بالمعروف ونہی عن المنکر

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
امام غزالی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ :
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کادرجہ دین اسلام میں ’’مدار اعظم ‘‘ کا ہے ، یہ اتنی اہم چیز ہے کہ اسی کے واسطے اﷲ تعالیٰ نے تمام انبیاء کو بھیجا ہے ، اگر اس کی بساط لپیٹ کر رکھ دی جائے ، اور اس کے علم وعمل کا رواج بند ہوجائے توکارِ نبوت معطل ہوکررہ جائے ، دین ودیانت میں اضمحلال پیدا ہوجائے ، خرابیاں عام ہوجائیں، گمرہی پھیل جائے ، جہل کا غلبہ ہوجائے ، فساد کا دائرہ وسیع ہوجائے ، بربادی بے انتہا ہوجائے، آبادیوں کا حال ابتر ہوجائے، بندگانِ خدا ہلاکت کے غار میں گرجائیں، اور انھیں بجز روزِ قیامت کے احساس بھی نہ ہو۔
وہ چیز جس کا ہمیں اندیشہ تھا ، وہ ہوگئی إناﷲ وإنا إلیہ راجعون، اس ’’ مدار اعظم ‘‘ کاعلم مٹ گیا ، اس کی حقیقت فنا ہوگئی ، اس کے نشانات تک باقی نہ رہے ، قلوب پر مداہنت کا غلبہ ہوگیا ہے ، اور خالق کا فکر وخیال دلوں سے محو ہوگیا ہے ، لوگ بہائم کی طرح خواہشات وشہوات کے پیچھے چھوٹ پڑے ہیں ، اور اب بساط زمین پر ایسے مومن صادق کاوجود نادر ہوگیا ہے ، جسے اﷲ کی راہ میں کسی لومۃ لائم کی پرواہ نہ ہو ۔
(احیاء العلوم ،ج:۲، ص: ۳۰۶)

یہ ماتم امام غزالیؒ نے اپنے دور کا کیا ہے ، اگر وہ ہمارے اس دور کو دیکھتے تو نہ جانے کیا فرماتے ؟
 
Top