بے خبر مسافر از عبدالرؤوف

عبدالروؤف

وفقہ اللہ
رکن
کچھ دنوں قبل ایک سائنسدان تھامس ایڈیسن کے ایک قول سے ماخوذ ایک خیال پیدا ہوا جسے منظوم کہنے کی کوشش کی ہے۔ قول اور نظم پیشِ خدمت ہے۔

Many of life's failures are people who did not realize how close they were to success when they gave up. -Thomas A. Edison​

"بے خبر مسافر"

وہ بے خبر مسافر
لوٹا ہے اب جو تھک کر
لمبی مسافتوں سے
بے حد مصیبتوں سے
اس کو خبر ہی کیا تھی

اک عمر سے پریشاں
جس کے لیے ہے غلطاں
لڑتا ہوا ہے جاتا
وہ سخت موسموں سے
بے رحم آندھیوں سے
اس کو خبر ہی کیا ہے
جس جا وہ تھک کے بیٹھا
ترکِ سفر کیا ہے
اگلے ہی موڑ پر ہے
منزل وہ دلبرانہ​
 
Top