ہرکامیاب مرد کے پیچھے اسکی بیوی کا ہاتھ

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
ایک بڑی کمپنی نے اپنے ورکرز کے لیے ایک جھیل کے کنارے سیر و تفریح کا انتظام کیا۔ یہ جھیل مگرمچھوں سے بھری ہوئی تھی۔ کمپنی نے بطور تفریح لوگوں سے کہا: جو صحیح سالم اس جھیل کو پار کر لے گا اسے دس لاکھ ڈالر انعام ملے گا اور اگر اسے مگرمچھ نے نگل لیا تو اس کے ورثاء کو دس لاکھ ڈالر ملے گا۔
ورکرز میں سے کسی کی ہمت نہیں ہوئی لیکن اچانک ان میں سے ایک شخص نے جھیل میں چھلانگ لگائی اور ہانپتے کانپتے بحفاظت پار کر لیا۔
اس مقابلے میں کامیاب ہو کر وہ آدمی اپنے گاؤں کا کروڑ پتی بن گیا لیکن اس نے معلوم کرنا چاہا کہ آخر کس نے اسے دھکا دیا تھا بالآخر اسے معلوم ہوا کہ وہ اس کی بیوی تھی جس نے اسے پیچھے سے دھکا دیا تھا. اسی وقت سے یہ مقولہ مشہور ہو گیا کہ
*((ہر کامیاب آدمی کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے)
 
Top